ETV Bharat / jammu-and-kashmir

گاندربل پولیس نے ضلع کے 68 طلبا کو بھارت درشن کے لیے روانہ کیا - BHARAT DARSHAN TOUR

جموں و کشمیر کے طلبا سات روزہ ٹور کے دوران نئی دہلی اور بنگلور کے مختلف مقامات کی سیر کریں گے۔

گاندربل پولیس نے ضلع کے 68 طلباء کو بھارت درشن کے لیے روانہ کیا
گاندربل پولیس نے ضلع کے 68 طلباء کو بھارت درشن کے لیے روانہ کیا (ETV BHARAT)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 17, 2024, 2:43 PM IST

گاندربل پولیس نے ضلع کے 68 طلباء کو بھارت درشن کے لیے روانہ کیا (ETV BHARAT)

گاندربل: جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کی پولیس نے خیر سگالی پروگرام کے ایک حصے کے طور پر ضلع گاندربل کے 68 طلباء کو 7 روز کے بھارت درشن کے لیے روانہ کیا۔ اس ٹور اہتمام کے لئے پولیس نے تمام بورڈ نگ اور قیام کی سہولیات، آنے جانے ہوائی ٹکٹوں سمیت دیگر تمام سہولیات انتظامات کئے ہیں۔ اس سلسلے میں ڈی پی ایل گاندربل میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ایس ایس پی گاندربل وسیم قادری نے طلباء کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

اس موقع پر دیگر اعلیٰ پولیس افسران بھی موجود تھے۔ وہیں ایس ایس پی نے سیر پر جانے والے طلباء کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت درشن ٹور کا مقصد بنیادی طور پر ضلع کے نوجوانوں کو اپنے ملک کی یکجہتی کو سمجھنے کا موقع فراہم کرنا ہے اور انہیں اس سے فائدہ اٹھانے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے تاریخی مقامات اور عجائبات کا دورہ کر کے اپنے علم میں اضافہ کرنے کا موقع ہے۔

مزید پڑھیں: سرحدی ضلع پونچھ میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ

انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر پولیس کی یہ کوشش ہے کہ وہ ہمارے نوجوانوں کو ملک کے دلچپ سیاحتی مقامات، تاریخی مقامات اور دیگر مشہور جگہوں صنعتی اکائیوں وغیرہ سے روشناس کرائے، اس کے علاوہ ان کے لیے تفریح سے بھر پور محفوظ اور زندگی بدل دینے والے ٹور کے طور پر۔یاد رہے اس دورے کے دوران طلباء نئی دہلی اور بنگلور کے شہروں کا دورہ کریں گے۔ وہ مختلف تاریخی مقامات یاد گاروں اور پارکوں کے دورے سمیت شہر کا دورہ کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.