اننت ناگ: ایس ایس پی اننت ڈاکٹر جی وی سندیپ چکرورتی نے ڈی آئی جی سی آر پی ایف اننت ناگ کے ایس ڈیسوال کے ساتھ لوک سبھا انتخابات کے سلسلے میں کیے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ضلع اننت ناگ میں کیمپنگ کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔
ان کے ہمراہ 40 بٹالین سی آر پی ایف کے نوڈل افسر سی اے پی ایف اور سی او رام پھول مینا، ایس پی ہیڈکوارٹر اننت ناگ سجاد احمد، ڈی وائی ایس پی روف احمد، ایس ڈی پی او بجبہاڑہ اویس لون اور دیگر افسران تھے۔
دورے کے دوران تمام مقامات کے تفصیلی انتظامات اور سکیورٹی کا جائزہ لیا گیا۔ ایس ایس پی اننت ناگ اور ڈی آئی جی سی آر پی ایف نے افسران اور جوانوں کے لیے بہتر جگہوں اور سہولیات کی دستیابی کا بھی معائنہ کیا۔
متعلقہ افسران نے ایس ایس پی اننت ناگ کو آنے والے لوک سبھا انتخابات-2024 کو بخوبی انجام دینے کے لیے کیے جانے والے حفاظتی انتظامات کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔
مزید پڑھیں: اننت ناگ، پونچھ، راجوری پارلیمانی نشست امیدواروں کیلئے چیلنج
ایس ایس پی اننت ناگ اور ڈی آئی جی سی آر پی ایف نے تمام افسران کو ہدایت دی کہ وہ چوکسی برقرار رکھیں اور ضلع بھر میں کیمپنگ کے تمام مقامات پر مناسب رسائی کنٹرول اور تمام ضروری سہولیات کو یقینی بنائیں۔