سرینگر: لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے تحت 13 مئی کو سرینگر پارلیمانی حلقہ میں ووٹنگ ہوگی۔ جموں وکشمیر سرینگر پارلیمانی نششت میں پولنگ سے قبل ریٹرننگ آفیسر اور ضلع مجسٹریٹ سرینگر ڈاکٹر بلال محی الدین نے حلقے میں طے شدہ پولنگ کے پیش نظر سنیچر یعنی 11مئی شام 6 بجے سے 13 مئی تک "ڈرائی ڈے "کا اعلان کیا ہے۔ ایسے میں ضلع میں تمام شراب کی دکانوں اور بار وغیرہ کو مذکورہ مدت کے لئے بند کرنے کا حکم جارہی کیا اور کہا ہے کہ ہوٹلوں،کلبوں اور دیگر دکانوں میں بھی شراب پیش نہیں کی جائے گی۔
واضح رہے کہ 13 مئی کو سرینگر پارلیمانی سیٹ کے لیے انتخابی مہم سنیچر کی شام 5 اختتام پذیر ہوئی۔ پارلیمانی سیٹ پر دو درجن امیدوار میدان میں ہیں۔ جن میں این سی، پی ڈی پی، اپنی پارٹی، ڈی اے پی اے کے امیدواروں کے علاوہ کئی آزاد امیدوار بھی شامل ہیں ۔ اس طرح کے 25 روز کی انتخابی مہم کے دوران مختلف سیاسی جماعتوں نے جلسے جلسوں، ریلیوں ، روڈ شوز اور میٹنگوں کے ذریعے لوگوں کو اپنی طرف مائل کرنے کی بھر پور کوشش کی وہیں امیدوار بھی اپنے اپنے منشور لے کر عوام کو لہباتے ہوئے نظر آئے۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
ضلع سرینگر 11مئی کی شام سے 13 مئی شام 6 بجے تک "ڈرائی ڈے "رہے گا۔ڈی ایم - Srinagar observe Dry Day - SRINAGAR OBSERVE DRY DAY
Srinagar observe Dry Day لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے تحت 13 مئی کو سرینگر میں ووٹنگ ہوگی۔ اس کے پیش نظر سرینگر میں 11 مئی کی شام سے 13 مئی کی شام 6 بجے تک ڈرائی ڈے رہے گا۔
Published : May 11, 2024, 10:34 PM IST