ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سری نگر عسکری حملے میں زخمی شخص ہلاک - injured person succumbs

Srinagar attack جموں و کشمیر کے گرمائی دار الحکومت سری نگر کے ایک علاقے میں گذشتہ روز ایک عسکری حملے میں زخمی غیر مقامی شخص اسپتال میں علاج کے دوران ہلاک ہوگیا۔ جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد دو ہوگئی ہے۔

Srinagar attack
Srinagar attack
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 8, 2024, 10:20 AM IST

Updated : Feb 8, 2024, 10:37 AM IST

سرینگر (جموں و کشمیر):سری نگر کے شالہ کدل علاقے میں بدھ کی شام مشتبہ عسکریت پسندوں کے حملے میں شدید زخمی ہونے والا غیر مقامی شہری جمعرات کی صبح یہاں ایک ہسپتال میں دم توڑ گیا اور اس طرح اس حملے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔ ایک اعلیٰ پولیس افسر نے عسکری حملے میں زخمی شخص کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

واضح رہے کہ سری نگر کے شالہ کدل علاقے میں بدھ کی شام مشتبہ عسکریت پسندوں نے پنجاب کے امرتسر سے تعلق رکھنے والے دو شہریوں امرت پال سنگھ اور روہت ماشی پر نزدیکی سے گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں امرت پال سنگھ کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ روہت ماشی شدید زخمی ہوگیا جس کو علاج و معالجے کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ حملے میں شدید زخمی ہونے والا روہت ماشی ولد پریم ماشی بھی جمعرات کی صبح یہاں شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ میں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔ دریں اثناء پولیس عسکریت پسندوں کے حملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: سرینگر میں فائرنگ، غیرمقامی شخص ہلاک، ایک زخمی

جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ، نائب صدر عمر عبداللہ، پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی،اپنی پارٹی کے صدر الطاف بخاری ، بی جے پی جموں و کشمیر یونٹ کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

Last Updated : Feb 8, 2024, 10:37 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.