ETV Bharat / jammu-and-kashmir

انڈور اسپورٹس اسٹیڈیم میں کوچز کی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ - demands facility of coaches

ضلع پلوامہ کے تحصیل راجپورہ کے کھلاڑیوں اور مقامی باشندوں نے انڈور اسپورٹس اسٹیڈیم میں کوچز کی سہولیات کوبہتری بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ نوجوانوں کی صلاحیت کو منظرعام پر لانے کے لئے کوچز کو تمام ترسہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

انڈور اسپورٹس اسٹیڈیم میں کوچز کی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ
انڈور اسپورٹس اسٹیڈیم میں کوچز کی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 27, 2024, 1:41 PM IST

انڈور اسپورٹس اسٹیڈیم میں کوچز کی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ (etv bharat)

پلوامہ:حکومت جموں و کشمیر میں کھلاڑیوں کو کھیلوں کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے بہتر کھیلوں کا بنیادی ڈھانچہ اور پلیٹ فارم فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ وہی حکومت نے جموں وکشمیر کے مختلف اضلاع میں انڈور اسٹیڈیم تعمیر کیے ہیں تاکہ جموں وکشمیر کے کھلاڑیوں کو جدید سہولیات اور بنیادی ڈھانچہ فراہم کیا جا سکے۔

جموں وکشمیر سرکار کی جانب سے ضلع پلوامہ میں سال 2021 میں تحصیل راجپورہ میں ایک انڈور اسٹیڈیم تعمیر کیا گیا تاکہ ضلع کے کھلاڑیوں کو ایک بہتر پلیٹ فارم مہیا کیا جا سکے۔ بنیادی ڈھانچہ تقریباً 4 کروڑ کی لاگت سے مکمل ہوا اور تمام سہولیات دستیاب رکھے گئے ہیں لیکن یہاں کوچ کی کمی ہے۔

اس سلسلے میں مقامی کھلاڑی توفیق خان نے بتایا کہ حکومت نے ضلع پلوامہ کے کھلاڑیوں کے لیے ایک انڈور اسٹیڈیم تعمیر کیا ہے۔ تاکہ انھیں بہترین پلیٹ فارم مہیا کیا جاسکے لیکن بنیادی ضرورت کوچ کی ہے۔اس کی انڈور اسٹیڈیم میں کمی ہے۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ پلوامہ اور اسپورٹس کونسل سے اپیل کی کہ وہ انہیں کوچ فراہم کریں تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو نکھار سکیں۔

وہی راجپورہ ڈویلپمنٹ فورم کے رکن عامر یعقوب میر نے کہا کہ وہ انڈور اسٹیڈیم کی تعمیر کے لیے حکومت کے بہت مشکور ہیں لیکن کوچز کے لئے بنیادی سہولیات نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی کوچ کے بغیر ادھورا ہے، انہوں نے متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ برائے مہربانی کوچنگ فیکلٹی کو انڈور اسپورٹس اسٹیڈیم میں تعینات کیا جائے تاکہ یہاں کے کھلاڑی ملکی سطح پر اپنا نام روشن کرسکے۔

یہ بھی پڑھیں:اسپورٹس اسٹیڈیم کو جدید بنیادوں پر تیار کرنے کا مطالبہ

علاقے کے کھلاڑیوں اور مقامی باشندوں نے لیوٹیننٹ گورنر انتظامیہ، ڈپٹی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم اور متعلقہ حکام سے گزارش کی کہ وہ ان کے دیرینہ مطالبہ پر توجہ دیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.