ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سوپور میں نوجوانوں کے لیے اسپورٹس فیسٹ 2024 کا اہتمام - Sports fest 2024 In sopore

بارہمولہ ضلع کے سوپور میں واقع زرعی یونیورسٹی کی جانب سے اسپورٹس فیسٹ 2024 کا اہتمام کیا گیا جس میں طلبا و طالبات نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔

سوپور میں نوجوانوں کے لئے اسپورٹس فیسٹ2024 کا اہتمام
سوپور میں نوجوانوں کے لئے اسپورٹس فیسٹ2024 کا اہتمام (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 20, 2024, 12:23 PM IST

سوپور میں نوجوانوں کے لئے اسپورٹس فیسٹ2024 کا اہتمام (etv bharat)

بارہمولہ: اسپورٹس فیسٹ 2024 میں فٹ بال، کرکٹ اور والی بال کھیلوں کا اہتمام کیا گیا۔ اس کے علاوہ یونیورسٹی کمپس میں لڑکیوں کے لیے گلی کرکٹ ٹورنامنٹ کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ پروگرام کے ابتدائی مرحلے میں زرعی یونیورسٹی کی ڈین ڈاکٹر ریحانہ حبیب کے علاوہ دیگر پروفیسروں نے پروگرام میں شرکت کی۔

انہوں نے اس موقعے پر کہا کہ یہ ٹورنامنٹ ایک ہفتے تک چلے گا۔ نوجوانوں کو اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کرنے کے لیے یہ ایک بہترین پلٹ فارم ہے۔ اس سے نوجوان کھیل کود کے ذریعہ کشمیر کا نام روشن کرنے کی کوشش کریں گے۔ اس دوران زرعی یونیورسٹی کی ڈین پروفیسر ڈاکٹر ریحانہ حبیب کانتھ نے کہا کہ ہم مختلف قسم کے ٹورنامنٹ کا اہتمام کرتے ہیں۔ اس میں فٹ بال، کرکٹ، والی بال کے علاوہ بچے مختلف کھیلوں میں شرکت کرتے ہیں اور اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پلوامہ میں طلبا و طالبات کے لئے کھیل کود پروگرام کا آغاز -

ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ سرینگر میں واقع شیر کشمیر اسکاسٹ شالیمار کمپس میں نوجوانوں میں کھیل کود کو فروغ دینے کے مقصد سے اسپورٹس فیسٹ کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ نوجوانوں میں بھی اس کو لے کر زبردست جوش خروش پایا جاتا ہے۔اگر ہم واڈورہ زرعی کمپس کی بات کریں تو یہاں سے بھی ہمارے بچے ملک کی دیگر ریاستوں میں کھیل کود میں شرکت کرتے ہیں اور یونیورسٹی کے ساتھ ساتھ کشمیر کا نام روشن کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.