ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشمیر میں سرمائی تعطیلات میں توسیع؟ حکام نے کی وضاحت - کشمیرسرمائی تعطیلات

کشمیر میں سرمائی تعطیلات کی توسیع کے بارے میں قیاس آرائیوں کو محض افواہ قرار دیتے ہوئے حکام نے بتایا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کا باریک بینی سے جائزہ لینے کے بعد ہی اس ضمن میں کوئی فیصلہ صادر کیا جائے گا۔

کشمیر میں سرمائی تعطیلات میں توسیع؟ حکام نے کی وضاحت

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 27, 2024, 7:17 PM IST

سرینگر (جموں و کشمیر): کشمیر میں بارشوں اور برفباری کی وجہ سے اسکولوں میں سرمائی تعطیلات کی ممکنہ توسیع کے بارے میں قیاس آرائیوں کے بیچ محکمہ اسکول ایجوکیشن نے منگل کے روز اس ضمن میں وضاحت پیش کی۔ انتظامی سیکریٹری، پیوش سنگلا نے واضح طور پر کہا ہے کہ تعطیلات کی توسیع کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے انہوں نے تعطیلات کے بارے میں گردش کر رہی خبر کو محض افواہ قرار دیا ہے۔

سنگلا نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا: ’’ابھی تک ہم نے اس ضمن میں کوئی فیصلہ نہیں لیا ہے، لیکن جب بھی اس سلسلے میں کوئی فیصلہ لیا جائے گا، ہم اس کے مطابق طلباء کو مطلع کریں گے۔‘‘ یہ بیان علاقے میں طلباء اور والدین کے درمیان بڑھتے تذبذب کو ختم کرنے کے لیے جاری کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے حکام نے سرینگر میں پہلے ہی عوام کو آگاہ کیا تھا کہ 28-29 فروری تک موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے، اور دور دراز علاقوں میں ہلکی بارش اور برف باری کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمے نے 2 اور 3 مارچ کے درمیان زور دار بارشوں کی توقع کے ساتھ، کچھ مقامات پر برفباری اور ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارش کی بھی پیش گوئی کی ہے۔

مزید پڑھیں: Colleges Reopening in Kashmir سرمائی تعطیلات کے بعد کشمیر میں کالجز میں آج سے تعلیمی سرگرمیاں شروع

ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کشمیر (ڈی ایس ای کے) تصدق حسین میر نے اس صورت حال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ موسمیاتی تبدیلیوں کی باریکی سے نگرانی کر رہے ہیں۔ میر نے زور دے کر کہا کہ سرمائی تعطیلات کی توسیع کا فیصلہ ابھی تک نہیں لیا گیا ہے: ’’ہم موسمیاتی تبدیلیوں کا جائزہ لے رہے ہیں اور تعطیلات کی توسیع کا فیصلہ موسمیاتی حالات پر منحصر ہوگا۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.