ETV Bharat / jammu-and-kashmir

رام مندر افتتاح: مارٹنڈ سوریا مندر مٹن میں خصوصی پوجا کا اہتمام - ای ٹی وی اردو نیوز

Pran Pratishtha Ram temple ریاست اترپدیش کے ضلع ایودھیا میں آج رام مندر کا افتتاح وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں کیا گیا۔ اس موقع پرمتعدد مشہور شخصیات نے شرکت کی۔ پی ایم مودوی نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کی موجودگی میں 'رام للا' کی مورتی کی آنکھوں پر بندھی پٹی ہٹائی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 22, 2024, 6:50 PM IST

رام مندر افتتاح:مارٹنڈ سوریا مندر مٹن میں خصوصی پوجا کا اہتمام

اننت ناگ: چھ دن تک جاری رہنے والی رسومات کے بعد آج رام مندر کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا ہے۔ پی ایم نریندر مودی، آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سمیت کئی ملکی اور غیر ملکی مہمان افتتاحی تقریبات میں موجود رہے۔ وہی اس حوالے سے ضلع اننت ناگ کے مارٹنڈ سوریا مندر میں رام مندر پران پرتیشتھا کے پیش نظر خصوصی پوجا کا اہتمام کیا گیا، جس میں کشمیری پنڈتوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

اس موقع پر کشمیری پنڈتوں نے کہا کہ پانچ سو سال سے زائد عرصہ کے بعد بھگوان رام کی پران پرتیشتھا کی جا رہی ہے جس کو لیکر انہیں کافی خوشی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھگوان رام سب کے بھگوان ہے اس لئے ہم سب کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کافی عرصہ کے بعد ہمارا خواب پورا ہوا ہے اور آج پورے ملک کے لئے کافی خوشی کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ رام بھگوان کی پران پرتیشتھا کے چلتے یہاں ہون اور بجن کا اہتمام رکھا گیا تھا، جس میں کافی لوگوں نے حصہ لیا۔

وہیں مارٹنڈ تیرتھ ٹرسٹ کے صدر اشوک کمار سدھا نے کہا کہ جو سدیوں سے یہاں بھائی چارہ قائم ہے ہم بھگوان سے دعا کرتے ہے کہ وہ قائم و دائم رہے۔انہوں نے کہا کہ اب کشمیر میں امن وامان ہے اور یہاں نوئے کے حالات پھر سے پیش نہ آئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.