ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بڈگام میں لوک عدالت کا انعقاد، 47 معاملات کا تصفیہ

Budgam Lok Adalat بڈگام میں منعقدہ لوک عدالت کے دوران مجرمانہ مقدمات پر خصوصی لوک عدالت کے دوران 47معاملات کا تصفیہ کیا گیا اور جبکہ 674300جرمانہ بھی وصول کیا گیا۔

بڈگام میں لوک عدالت کا انعقاد، 47معاملات کا تصفیہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 23, 2024, 5:58 PM IST

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی، بڈگام نے قابل سماعت مجرمانہ مقدمات کا خوش اسلوبی سے تصفیہ کرنے کے لیے ایک لوک عدالت کا اہتمام کیا۔ لوک عدالت کا انعقاد ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس بڈگام میں جسٹس این کوٹیشور سنگھ، چیف جسٹس ہائی کورٹ آف جموں و کشمیر اینڈ لداخ (سرپرست)، جے اینڈ کے لیگل سروسز اتھارٹی اور جسٹس تاشی ربستان، ایگزیکٹو چیئرمین، جے اینڈ کے لیگل سروسز اتھارٹی نے شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس بڈگام سمیت ضلع کی متعلقہ عدالتوں میں منعقدہ خصوصی لوک عدالت کے دوران مجرمانہ، قابل تعزیر مقدمات کو حل کیا گیا جس کے لیے پہلے ہی کئی کیسز کو نامز کیا گیا تھا۔ لوک عدالت میں شامل ہر عدالت نے مذکورہ لوک عدالت کے لئے پہلے ہی مقدمات کی نشاندہی کی تھی اور انہیں خصوصی لوک عدالت میں ان کے تصفیہ کے لئے ڈی ایل ایس اے بڈگام کے ذریعہ تشکیل کردہ چار (04) مختلف بنچوں نے سنوائی کی۔

مزید پڑھیں: Third National Lok Adalat بڈگام کے ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس میں تیسری قومی لوک عدالت کا انعقاد

بنچ نمبر 1، نور محمد میر (چیف جوڈیشل مجسٹریٹ بڈگام) اور ایڈووکیٹ جاوید احمد میر (پینل وکیل) پر مشتمل رہا، بنچ نمبر 2 میر وجاہت (سب جج چاڈورہ) اور ایڈووکیٹ نذیر احمد وگے (ممبر) پر مشتم لرہا۔ بنچ نمبر 3 مسرت جبین (منصف جے ایم آئی سی ماگام) اور ایڈوکیٹ محمد یعقوب (پینل وکیل) پر مشتمل رہا۔ بنچ نمبر 4، فخر النساء (منصف جے ایم آئی سی چرار شریف) اور ایڈووکیٹ این اے معشوق (بار صدر، چرار شریف) پر مشتمل رہا۔ مجموعی طور پر 60 معاملات کو خوش اسلوبی سے طے کرنے کے لیے اٹھایا گیا جن میں سے 47 معاملات کو حل کیا گیا۔ علاوہ ازیں تصفیہ میں مجموعی طور پر =/674300 روپے کی رقم وصول کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.