ETV Bharat / jammu-and-kashmir

الیکشن آفیسر ڈاکٹر بلال محی الدین سے خاص گفتگو - Election Officer Dr Bilal Mohiuddin

Interview with Election Officer Dr. Bilal Mohiuddin ای ٹی وی بھارت کے نمائندے پرویز الدین نے ڈپٹی کمشنر سرینگر اور ضلع الیکش آفسیر ڈاکٹر بلال محی الدین کے ساتھ انتخابات کی تیاریوں اور سیوپ مہم تحت جاری پروگراموں سے متعلق خصوصی گفتگو کی۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 7, 2024, 7:04 PM IST

Updated : May 9, 2024, 3:13 PM IST

الیکشن آفیسر ڈاکٹر بلال محی الدین سے خاص گفتگو (ETV Bharat)

سرینگر: اگلے ہفتے یعنی 13 مئی کو سرینگر پارلیمانی نشست میں ووٹ ڈالے جارہے ہیں ایسے میں تمام تیاریوں اور انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہیں جبکہ انتخابی عمل میں لوگوں کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنانے اور خاص کر ان نوجوان کو ووٹنگ کی طرف مائل کرنے جو کہ پہلی مرتبہ ووٹ ڈالنے کے اہل بنے ہیں سیویپ مہم کے تحت انہیں جانکاری فراہم کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے سیوپ مہم کے تحت جانکاری کے طور سرینگر میں کئی نکڑ ڈرامے اور دیگر جانکاری پروگرام کئے جارہے ہیں اور مزید پروگرام عمل میں لائے جارہے ہیں تاکہ نہ صرف عام رائے دہندگان اس جمہوری عمل میں اپنی شمولیت کو یقینی بنائیں بلکہ نوجوان بھی اپنے ووٹ کی اہمیت کر سمجھ کر ووٹنگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔

انہوں نے کہا کہ حد بندی کے بعد سرینگر میں ڈیڑھ لاکھ نئے ووٹرز بنے ہیں۔جن میں 50 ہزار 18 برس سے زائد عمر کے نوجوان ہیں۔ایسے میں نوجوانوں کو ووٹنگ کی طرف راغب کرنے کے لئے نہ صرف تفریحی مقامات بیداری پروگراموں کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے بلکہ ہائر سیکنڈری، کالج اور یونیورسٹی سطح پر جدید طرز پر پروگرام کئے جارہے ہیں تاکہ موثر طریقے سے نوجوان کو ووٹ کی اہمیت اور انتخابی نظام سے متعلق بیداری پیدا کی جائے۔ ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر بلال محی الدین نے کہا کہ سرینگر پارلیمانی نشست میں ساڑھے 7 لاکھ رائے دہندگان ہیں جن میں خواتین کی بھی ایک اچھی خاصی تعداد بھی شامل ہیں ۔جبکہ حلقے میں 18 اسمبلی حلقے ہیں ایسے میں ووٹرز کی سہولیت کے لیے 423 مقامات پر 929 پولنگ مراکز قائم کئے گیے ہیں۔

انہوں نے کہا اس مرتبہ الیکشن کمیشن نے ہوم ووٹنگ کو متعارف کیا ہے جو کہ پہلی مرتبہ عملا جارہا ہےاور اس کے تحت وہ معمر اشخاص جن عمر 80 برس سے زیادہ ہیں یا وہ جو افراد معذور ہیں پوسٹل ووٹ کے ذریعے ایسے افراد بہ آسانی گھر بھیٹے ہی اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر سکتے ہیں ۔اس تعلق سے آج یعنی 7 تاریخ سے ہوم ووٹنگ کا عمل شروع کیا گیا جوکہ اگلے تین دن کا جاری رہے گا اور سرینگر میں 293 رائے دہندگان ہوم ووٹنگ کے ذریعے اپنا ووٹ ڈال رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ضروری خدمات سے منسلک افراد جسیے کہ ڈاکٹر،فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز ،پولیس وغیرہ کے لئے ڈی سی آفس سرینگر کے علاوہ دیگر اضلاع میں بھی پوسٹل ووٹنگ سہولیات دستیاب رکھی گئی ہیں جو کہ اپنے وقت کے مطابق آج سے اگلے تین روز تک ووٹ ڈال سکتے ہیں ۔

ایک سوال کے جواب میں ضلع الیکشن آفیسر نے کہا کہ سرینگر پارلیمانی نشست میں 13مئی کو ہونی والی ووٹنگ کے تعلق سے تمام تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی ہے ۔افراد قوت کے ساتھ مشینری کو بھی تیار رکھا گیا ہے تاکہ اس جمہوری عمل کو احسن اور خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دیا جا سکے۔

Last Updated : May 9, 2024, 3:13 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.