ETV Bharat / jammu-and-kashmir

انتخابات سے قبل این سی، پی ڈی پی کے لیڈران بی جے پی میں شامل ہوں گے، بی جے پی - JK election

بی جے پی کے سینئر لیڈر سنیل شرما نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو میں کہا کہ آنے والے پارلیمانی انتخابات خطے کی آئندہ حکمت عملی طے کریں گے۔

انتخابات سے قبل این سی، پی ڈی پی کے لیڈران بی جے پی میں شامل ہوں گے: بی جے پی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 11, 2024, 6:49 PM IST

انتخابات سے قبل این سی، پی ڈی پی کے لیڈران بی جے پی میں شامل ہوں گے: بی جے پی

سرینگر (جموں کشمیر) : ملک کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر کی پانچ پارلیمانی سیٹوں کے لئے پارلیمانی انتخابات کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کے لئے حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سمیت اپوزیشن کی دیگر سیاسی جماعتوں نے کمر کس لی ہے۔ پارلیمانی انتخابات کے پس منظر میں بی جے پی کے جنرل سیکریٹری اور کشمیر امور کے انچارج سنیل شرما کے ساتھ ای ٹی وی بھارت کے نمائندے میر فرحت نے خصوصی گفتگو کی۔

سنیل شرما نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا کہ جموں کشمیر کی پانچ پارلیمانی نشستوں پر انتخابات کے نتائج یہاں کے مستقبل کی سیاسیت کا راستہ طے کریں گے، کیونکہ یہ انتخابات اس دور میں ہو رہے ہیں جس میں خاندانی سیاست ختم ہو رہی ہے اور جموں کشمیر میں امن و امان بحال ہوا ہے۔ سنیل شرما نے بتایا کہ پارلیمانی انتخابات کے سلسلے میں بی جے پی ہر طرح کی سیاسی سرگرمی انجام دے رہی ہے اور آنے والے دنوں میں یہ سرگرمیاں سرعت کے ساتھ منعقد کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی کے لئے جہاں جموں کشمیر کی پانچوں سیٹیں اہم ہیں وہیں اننت ناگ - راجوری نشست پر بی جے پی کی حتمی جیت ہوگی کیونکہ اس سیٹ پر پارٹی نے ایک خاص منصوبہ بنایا ہے جس کے تحت وہاں انتخابات منعقد جائیں گے۔ سنیل شرما کے مطابق انتخابات سے قبل ہی اپوزیشن سیاسی جماعتوں کا اتحاد ’’انڈیا الائنس‘‘ ہو یا ’’پی اے جی ڈی‘‘، ختم ہو جائے گا کیونکہ یہ خاندانی سیاست جموں کشمیر کے لوگوں کو قبول نہیں ہے۔

اپوزیشن جماعتوں کے حوالہ سے سنیل شرما نے بتایا کہ ’’نیشنل کانفرنس (این سی)، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) اور کانگریس جیسی اپوزیشن سیاسی جماعتیں پارلیمانی انتخابات سے قبل ہی مزید کمزور ہوں گی کیونکہ ان جماعتوں بڑے لیڈران بی جے پی کے ساتھ رابطے میں ہیں اور وہ جلد ہی بی جے پی میں شامل ہوں گے۔‘‘

مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن سے ملاقات کے دوران بی جے پی اسمبلی انتخابات کے اںعقاد کیلئے ڈباؤ ڈالیں گے : اشوک کول

شرما نے دعویٰ کیا کہ اننت ناگ - راجوری حلقے سے بی جے پی نے کچھ اہم امیدواروں کی فہرست بنائی ہے اور اس نشست میں مرکزی قیادت ان ہی امیدواروں میں سے ایک امیدوار کو نامزد کرکے انتخابی میدان میں اتارے گی۔ انکا مزید کہنا تھا کہ اس نشست پر پہاڑی، گجر، اور ہندو -مسلم آبادی بی جے پی کے امیدوار کو کامیاب بنائے گی کیونکہ بی جے پی ہی وہ واحد جماعت ہے جو ’’سب کا ساتھ سب کا وکاس‘‘ کا نعرہ کے ساتھ تعمیر و ترقی انجام دے رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.