ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جمعتہ الوداع کے موقعے پر نماز جمعہ کے روح پرور مناظر - Jumat Ul Vida 2024 - JUMAT UL VIDA 2024

وادی کشمیر میں فرزندان توحید نے خشوع وخضوع کے ساتھ جمعتہ الوداع کا اہتمام کیا اور ہاتھوں سے پھسل رہی ماہ مقدس کی بابرکت ساعتوں کو اگلے برس پھر ملنے کی امید سے الوداع کیا۔

جمعتہ الوداع کے موقع پر نماز جمعہ کے روح پرور مناظر

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 6, 2024, 3:51 PM IST

جمعتہ الوداع کے موقع پر نماز جمعہ کے روح پرور مناظر

شوپیان: دنیا بھر کے مسلمانوں نے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو جمعۃ الوداع کے طور پر منایا۔ مساجد میں نماز جمعہ کے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے اور ملک کی سلامتی و بھائی چارے کے لیے دعائیں کی گئیں۔ اس دن کی فضیلت و رحمتیں کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں۔

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں بھی جمعتہ الوداع کی تقریبات انتہائی عقیدت و احترام اور تْزک و احتشام کے ساتھ منائی گئیں، جس دوران لاکھوں فرزندان توحید نے نماز جمعہ کے موقعوں پر عظیم الشان دینی اجتماعات میں شرکت کی۔ تاریخی جامع مسجد شوپیان کے ساتھ ساتھ دیگر مساجدوں اور درگاہوں خانقاہوں میں روح پرور مجالس کا اہتمام کیا گیا اور فرزندان توحید نے بار گاہ الٰہی میں سر بسجود ہو کر دعائیں مانگیں اور اپنے گناہوں کی بخشش کے لیے آہ و زاری کی۔

اس دوران شوپیان ضلع کے بازاروں میں گوشت، بیکری، بچوں کے ملبوسات، کھلونے، میوہ جات، مرغ، سبزیایوں کے علاوہ گھروں کی رونق بڑھانے والے سجاوٹ کی چیزیں بھی خوب خریدی گئی۔ اس دوران بازاروں میں لوگوں کے بھاری رش کی وجہ سے جگہ جگہ بدترین ٹریفک جام کے مناظر دیکھنے کو ملے۔ اس دوران برصغیر کے مسلمانوں کی حفاظت کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور ساتھ ہی ملک کی سلامتی و بھائی چارے کے لیے دعائیں کی گئیں۔

ترال: خانقاہ فیض پناہ میں لوگوں کا اژدھام

جمعتہ الوداع کی تقریب برصغیر کے ساتھ ساتھ پورے جموں و کشمیر میں انتہائی عقیدت و محبت کے ساتھ منائی گئی۔ اس پاک و بابرکت دن کی مناسبت سے وادی کے طول وعرض میں بڑے بڑے روح پرور اجتماعات کا انعقاد ہوا۔ جن میں علماء اور ائمہ مساجد نے فلسفہ جمعۃ الوداع اور پیغمبر آخرالزماں حضرت محمد مصطفی ﷺکے عظیم سفر معراج اور ان کی پاک زندگی کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی۔

سب ضلع ترال میں اس حوالے سے سب سے بڑی تقریب خانقاہ فیض پناہ ترال میں منعقد ہوئی، جہاں خطیب خانقاہ مولانا محمد امین نے لیلۃ القدر کی مناسبت سے وعظ خوانی کی اور عوام پر زور دیا کہ اسلامی اقدار پر من وعن عمل کریں اور اپنے بچوں کو اسلامی تعلیمات سے آشنا کریں۔

سرینگر: پی ڈی پی سربراہ نے درگاہ حضرتبل میں نماز جمعہ ادا کی

جمعۃ الوداع میں شرکت کرتے ہوئے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے درگاہ حضرتبل میں نماز ادا کی۔ جہاں درگاہ حضرتبل کی خواتین کا خصوصی شعبہ بھی ساتھ تھیں۔

اس دوران نماز کے بعد میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ جمعۃ الوداع رمضان کے مقدس مہینے میں آخری جمعہ کی نماز کو نشان زد کرتا ہے، اس دن کی بڑی روحانی اہمیت ہے اور ہر سال اپنی تمام تر اہمیت اور شبہات کے باوجود یہ دن ہمیں بے تابی اور ندامت کے احساس سے بھر دیتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک طرف ہم امتحانات میں کامیاب ہونے اور رمضان المبارک کے اس مقدس مہینے میں روزے رکھ کر اللہ تعالیٰ کے احکام کی تعمیل کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں، لیکن دوسری طرف اللہ کی رحمتوں سے بھرے اس دور سے محروم ہونے پر واقعی غمگین ہیں۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ اس مقدس مہینے کی وسعت میں کی جانے والی دعاؤں کو قبول فرمائے۔

یہ بھی پڑھیں:

جمعتہ الوداع: اننت ناگ میں سب سے بڑی تقریب کھرم درگاہ حضرتبل میں منعقد ہوئی

الوداع ماہ رمضان الوداع کی صدائیں: درگاہ حضرت بل میں لوگوں کی کثیر تعداد نے نماز جمعہ ادا کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.