ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سوپور میں منشیات فروش کی لاکھوں روپے مالیت کی جائیداد ضبط - House of Drug Peddler attached - HOUSE OF DRUG PEDDLER ATTACHED

Properties Attached in Sopore: جموں و کشمیر پولیس نے ریبن سوپور میں ایک منشیات فروش کا رہائشی مکان اور اس سے متصل دس مرلہ اراضی کو اٹیچ کر دیا۔

س
منشیات فروشوں کے خلاف پولیس سرگرم (تصویر: سوپور پولیس)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 15, 2024, 5:28 PM IST

بارہمولہ (جموں کشمیر): شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں منشیات کے بڑھتے رجحان کو کم کرنے اور سماج سے منشیات کی بدعت کو ختم کرنے کی اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے سوپور پولیس نے ایک ''بدنام'' منشیات فروش کی لاکھوں مالیت کی جائیداد قرق کر لی ہے۔ سوپور پولیس نے بدھ کو ایک منزلہ رہائشی مکان اور اس کے متصل 10 مرلہ اراضی کو ، NDPS ایکٹ 1985 کے تحت اٹیچ کر دیا۔ پولیس نے یہ کارروائی سوپور کے ریبن علاقے میں انجام دی اور قرق کیے گئے رہائشی مکان کی قیمت 16 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے اور قیمت کا تخمینہ تقریباً 21 لاکھ روپے بتایا جا رہا ہے۔

سوپور میں منشیات فروش کی لاکھوں روپے مالیت کی جائیداد ضبط
سوپور میں منشیات فروش کی لاکھوں روپے مالیت کی جائیداد ضبط (تصویر: سوپور پولیس)

قرق کی گئی جائیداد 'بدنام' منشیات فروش محمد اشرف غنی ولد غلام رسول کے نام پر درج ہے۔ پولیس بیان کے مطابق یہ جائیداد منشیات کی فروخت سے حاصل شدہ منافع سے حاصل کی گئی تھی اور پولیس انکوائری کے دوران اس بات کا بھی انکشاف کیا گیا گیا ہے کہ قرق کی گئی غیر منقولہ جائیداد کو منشیات فروشوں نے منشیات کی اسمگلنگ کے لیے بھی استعمال میں لایا ہے۔

یاد رہے کہ جموں کشمیر پولیس نے وادی طول و ارض میں گزشتہ برس سے عسکریت پسندوں، علیحدگی پسندوں اور ان کے معاونین کی جائیداد کے ساتھ ساتھ اب منشیات فروشوں کی غیر منقولہ جائیداد کو بھی اٹیچ کیا جا رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس طرح کے سخت اقدامات منشیات فروشی کے بڑھتے رجحان کو کم کرنے کے لیے اٹھائے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بارہمولہ میں منشیات فروش گرفتار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.