ETV Bharat / jammu-and-kashmir

عمر عبداللہ کے بیٹے گاندربل میں انتخابی مہم میں شامل ہوئے - JK Assembly Elections 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 9, 2024, 5:07 PM IST

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے پیش نظر انتخابی مہم عروج پر ہے۔ عمر عبد اللہ کے بیٹے اپنے والد کی چناؤی مہم کے لیے میدان میں ہیں۔ اس دوران انہوں نے گاندربل میں جلسہ عام سے تبادلہ خیال کیا، کہا ہم سے چھینا گیا وقار واپس لیں گے۔

Sons of Omar Abdullah
عمر عبداللہ کے بیٹے گاندربل میں انتخابی مہم میں شامل ہوئے (Etv Bharat)
عمر عبداللہ کے بیٹے گاندربل میں انتخابی مہم میں شامل ہوئے (Video: Etv Bharat)

گاندربل: نیشنل کانفرنس نے گاندربل میں اپنی چناوی مہم کو جاری رکھتے ہوئے اتوار کو وائل گاندربل میں ایک چناوی جلسے کا انعقاد کیا۔ جس میں عمر عبداللہ کے صاحب زادے ظہر اور ضمیر موجود تھے۔ اس موقع پر ظہر عبداللہ نے اپنے پردادا شیخ محمد عبداللہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شیخ صاحب نے اپنے دیگر ساتھیوں کے جو عزت اور وقار جموں کشمیر کے لوگوں کو دی، وہ ہم سے چھینی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے دس سال سے جموں کشمیر میں حالات خراب ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم سے ہماری شناخت چھینی جارہی ہے جبکہ یہاں کے لوگوں کا حق بھی مارا جا رہا ہے۔ ظہیر نے کہا کہ یہاں کے ٹھکے نوکریاں باکر کے لوگوں کو دی جارہی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کا الکشن صرف بجلی پانی اور دیگر چیزوں کے لئے نہیں ہے بلکہ ہم سے جو وقار اور شناخت چھینی گئی اسے واپس لانا ہے۔ تاہم اس میں لوگوں کا تعاون ضروری ہے۔

اس موقع پر ضمیر عبداللہ نے بھی تقریر کی، بعد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ضمیر عبداللہ نےکہا کہ میرے پردادا شیرِ کشمیر نے اپنے سیاسی سفر کا آغاز گاندربل سے کیا۔ ان کے دادا فاروق عبداللہ اور والد عمر عبداللہ بھی یہاں سے اسمبلی اور پاریلمنٹ پہنچے۔ جبکہ میری پردادی، مدارِ مہربان اس جگہ سے ایم پی بنی ہیں۔ ڈاکٹر صاحب اور میرے دادا نے یہاں کے لوگوں کی خدمت کی ہے اور تین بار گاندربل سے ایم ایل اے منتخب ہوئے ہیں۔ عمر صاحب بھی یہاں سے ایم ایل اے منتخب ہوئے اور اس بار وہ دوبارہ الیکشن لڑ رہے ہیں، انشاء اللہ وہ جیتیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم یہاں صرف ایک مقصد کے لیے ہیں اور وہ ہے اپنے پارٹی منشور کے نکات ہر گھر اور ہر فرد تک پہنچانا۔ میں نے ذاتی طور پر یہ ذمہ داری اپنے اوپر لی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کا منشور لوگوں کی ضروریات کو دیکھ کر تیار کیا گیا اور اگر وہ اقتدار میں آئے تو اس منشور میں درج تمام واعدے پورے کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

آزاد امیدواروں کی بھرمار بی جے پی کی سازش: عمر عبداللہ کا الزام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.