ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سونہ براری، کوکرناگ میں پانی کی قلت، عوام کو مشکلات - Kokernag Drinking Water Crisis - KOKERNAG DRINKING WATER CRISIS

سونہ براری، کوکرناگ میں لوگوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کی غرض سے ایک اسکیم کو منظوری دی گئی تھی تاہم کروڑوں روپے خرچ کیے جانے کے باوجود نہ تو اسکیم ہی مکمل ہو پائی اور نہ ہی لوگوں کو پینے کا صاف پانی مہیا ہو سکا۔

ا
سونہ براری، کوکرناگ میں پینے کے صاف پانی کی شدید قلت (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 7, 2024, 7:14 PM IST

سونہ براری، کوکرناگ میں پانی کی قلت، عوام کو مشکلات (ای ٹی وی بھارت)

اننت ناگ (جموں کشمیر) : جنوبی کشمیر کا اننت ناگ ضلع گرچہ آبی وسائل خاص طور پر چشموں کے لیے معروف ہے وہیں ضلع کے کئی دیہات میں لوگوں کو پینے کے پانی کی دستیابی کے سبب مشکلات کا سامان کرنا پڑ رہا ہے۔ ضلع کے سونہ براری، کوکرناگ کے باشندوں کا دعویٰ ہے کہ پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کے باعث گزشتہ کئی برسوں سے لوگ پریشان ہیں۔ لوگوں کو کئی کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے مختلف ندی نالوں یا چشموں سے گھوڑوں پر لاد کر پانی گھروں تک پہنچایا پڑتا ہے، جبکہ خراب موسم کے دوران لوگ بارشوں کا پانی پینے پر مجبور ہو رہے ہیں۔

سونہ براری اور اس سے ملحقہ علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ایک جانب حکومت تعمیر و ترقی کے بلند بانگ دعوے کر رہی ہے کہ ’’ہم لوگوں کو سہولیات پہنچانے کی غرض سے پر عزم ہیں۔‘‘ وہی دوسری جانب سونہ براری جیسے دیہی علاقوں میں حکومت کے دعوے سراب ثابت ہو رہے ہیں۔ میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے لوگوں نے کہا کہ وہ پہاڑی علاقے سے تعلق رکھتے ہیں جہاں پینے کے صاف پانی کا فقدان ہے۔ انہوں نے کہا کہ سونہ براری میں بستی سے قریباً دو کلومیٹر کی دوری پر ایک چشمہ موجود ہے جہاں سے علاقے کی خواتین کو روزانہ پانی لانا پڑتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے 2021 میں ایک منصوبے کے تحت علاقے میں قریب 19 کروڑ روپے کی لاگت سے ایک اسکیم کا افتتاح کیا تھا، حالانکہ اس پروجیکٹ پر تعمیراتی ڈھانچے کو بھی مکمل کیا گیا تاہم علاقے کے مختلف مقامات پر موجود پانی کے نل جل سے محروم ہیں۔ لوگوں نے بتایا کہ یہ مسئلہ کئی بار محکمہ جل شکتی کی نوٹس میں لایا گیا تاہم لوگوں کو انتظامیہ کی جانب سے یقین دہانیوں کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہوا۔

یہ مسئلہ جب محکمہ جل شکتی کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر فیروز احمد کی نوٹس میں لایا گیا تو انہوں نے کہا کہ سونہ براری علاقہ کے لئے پہلے ہی محکمہ کی جانب سے جل جیون مشن کے تحت ریجنل وتناڑ اسکیم منظور کی گئی ہے، جو آخری مراحل میں ہیں۔ انہوں نے نمائندے کو فون پر یقین دلایا کہ چند روز کے اندر ہی سونہ براری علاقے کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے گا، جس سے لوگوں کی مشکلات کا ازالہ ممکن ہو پائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: گڈویل، کوکرناگ میں پینے کے صاف پانی کی قلت سے لوگ پریشان - Water Scarcity in Gadvail Kokernag

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.