ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں کے راجوری میں فائرنگ، ایک فوجی زخمی - FIRING INCIDENT IN RAJOURI

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 7, 2024, 11:27 AM IST

راجوری ضلع میں فائرنگ کے دوران ایک فوجی کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ یہ واقعہ ضلع کے منجاکوٹ علاقے میں فوجی کیمپ کے قریب صبح کے وقت پیش آیا۔

FIRING INCIDENT IN RAJOURI
جموں کے راجوری میں فائرنگ، ایک فوجی زخمی (Etv Bharat)

راجوری: سرکاری ذرائع کے مطابق راجوری ضلع میں فائرنگ کے دوران ایک فوجی کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ واقعہ ضلع کے منجاکوٹ علاقے میں فوجی کیمپ کے قریب صبح کے وقت پیش آیا۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی رپورٹس سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ یہ فوجی کیمپ پر عسکریت پسندوں کا حملہ تھا، جسے الرٹ سنٹری نے روکا اور جوابی کارروائی کرتے ہوئے عسکریت پسندوں کو بھاگنے پر مجبور کیا۔

انہوں نے بتایا کہ حملے میں ایک فوجی زخمی ہوا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تاہم اس واقعے کے بارے میں ابھی تک کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ فوج اور پولیس نے حملہ آوروں کا سراغ لگانے کے لیے تلاش شروع کر دی ہے، جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ علاقے کے گھنے جنگلاتی علاقے سے فرار ہو گئے ہیں۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

غور طلب ہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے دو علاقوں میں صبح میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان دو انکاؤنٹرز میں چار عسکریت پسند اور ایک فوجی جوان ہلاک ہو گئے تھے۔ جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین صبح میں انکاؤنٹر شروع ہوا تھا۔ آئی جی پی کشمیر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ''تصادم کے دوران کچھ نعشیں دیکھی گئیں ہیں جن کی اب تک شناخت نہیں کی گئی ہیں''۔

یہ بھی پڑھیں:

کشمیر کے دو انکاونٹرز میں چار عسکریت پسند اور ایک فوجی جوان ہلاک

کولگام میں ایک اور انکاؤنٹر شروع

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.