ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشمیر یونیورسٹی میں 21 فروری کو لیے جانے والے تمام امتحانات ملتوی - کشمیر یونیورسٹی

Snowfall Kashmir محکمے موسمیات کی عین پیش گوئی کے مطابق پیر سے ہی وادی کشمیر کے میدانی علاقوں میں بارشوں جبکہ بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ برفباری کے سبب کئی بالائی علاقہ صر مقام سے منقطع ہوگئے ہیں۔

snowfall-kashmir-ku-postpones-exams-sheduled-on-21-feb
کشمیر یونیورسٹی میں 21 فروری کو لیے جانے والے تمام امتحانات ملتوی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 20, 2024, 7:52 PM IST

سرینگر: کشمیر کی موجودہ موسمی صورتحال کے تناظر میں کشمر یونیورسٹی نے 21 فروری کو لئے جانے والے اپنے تمام امتحانات کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے باضابطہ طور نوٹفیکیشن بھی جاری کی گئی ہے۔

گزشتہ کل سے وادی کشمیر کے میدانی اور بالائی علاقوں میں ہورہی ہی بارشوں اور برفباری کے پیش نظر یونیورسٹی نے بدھ یعنی 21 فروری کو لیے جانے والے سبھی امتحانات کو فی الحال کے لیے ملتوی کرنے کا اعلان ہے۔نوٹفیکیشن کے مطابق ان امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

قابل ذکر کہ محکمے موسمیات کی عین پیش گوئی کے مطابق پیر سے ہی میدانی علاقوں میں بارشوں جبکہ بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ شروع ہوا، تاہم کشیر کے بیشتر میدانی علاقوں میں منگل کی صبح سے برفباری کا سلسلہ شروع ہوا جو کہ تاحال جاری ہے۔

مزید پڑھیں: بھاری برفباری کے بعد کشمیر میں معمولات زندگی درہم برہم

آج صبح سے ہورہی برفباری کے نیتجے میں معمول کی زندگی کچھ حد تک متاثر ہوئی ہے۔سڑکوں پر پھلسن ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کے چلنے پھرنے میں دقتیں پیش آرہی ہیں۔محکمے موسمیات نے پہلے ہی پیش گوئی کی ہے کہ 19 سے 20 فروری تک کشمیر کے میدانی اور بالائی علاقوں میں درمیانہ سے بھاری برفباری کا امکان ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.