ETV Bharat / jammu-and-kashmir

برفباری پیش گوئی: تمام تیاریاں مکمل، لوگ برفباری کا لطف لیں: صوبائی کمشنر کشمیر - برفباری کشمیر

Div Comm kashmir on Snowfall Prediction صوبائی کمشیر کشمیر وی کے بدھوری نے کہا کہ برفباری کی پیش گوئی کے مطابق انتظامیہ نے پہلے ہی تمام انتظامات مکمل کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بجلی سپلائی،پانی اور سڑکوں سے برف ہٹانے کے لیے انتظامیہ متحرک ہے، لوگوں کو اس دوران کسی بھی پریشانی نہیں ہوں گی۔

صوبائی کمشنر کشمیر
صوبائی کمشنر کشمیر
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 17, 2024, 9:25 PM IST

برفباری پیش گوئی: تمام تیاریاں مکمل، لوگ برفباری کا لطف لیں: صوبائی کمشنر کشمیر

سرینگر: وادی کشمیر میں محکمہ موسمیات کی طرف سے ہفتے کی شام سے وسیع پیمانے پر برف و باراں کی پیش گوئی کے بیچ صوبائی کشمیر کشمیر وجے کمار بدھوری نے کہا کہ انتظامیہ نے پہلے ہی تمام انتظامات مکلمل کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بجلی سپلائی، پانی، ٹرانسپورٹ ،سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام اور صحت سے حوالے سے انتظامیہ نے تمام محکموں کے افسران کو ہدایت دی کہ اس دوران لوگوں کو کوئی پریشانی نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے بار کے مقابلے میں اس بار انتظامات بہتر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی تین دن تک برفباری کی پیش گوئی کی گئی، جس کے بعد انتظامیہ نے ایک میٹنگ منعقد کی۔ انہوں نے کہا کہ میٹنگ میں تمام انتظامات کو پہلے سے بہتر بنانے پر زور دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو برفباری کے دوران کسی کی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنے پڑے گا۔صوبائی کمشنر کشمیر نے عوام سے اپیل کی کہ برفباری کے دوران گاڑیوں کا کم سے کم استعمال کریں۔

مزید پڑھیں: برف و باراں کے بعد وادی کے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کا غیر معمولی رش

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کے داخل ہونے کے نتیجے میں وادی کشمیر میں 17 فروری کی شام سے 21 فروری کی دوپہر تک برف وباراں کا امکان ہے۔ اس دوران میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری متوقع ہے جبکہ بالائی علاقوں میں بھاری برف باری ہوسکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.