ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سونہ مرگ کے ہنگ علاقے میں برفانی تودا گر آیا - Snow avalanche

Snow Avalanche Sonmarg: سونہ مرگ کے ہنگ علاقے میں بعد دوپہر ایک بھاری برکم برفانی تودے کی زد میں دو گاڑیاں آگئیں، تاہم بروقت ریسکیو ٹیم نے گاڑیوں میں سوار تمام مسافروں کو بچا لیا۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 29, 2024, 4:21 PM IST

snow-avalanche-in-srinagar-leh-highway-no-causality-reported
Etv Bharatسونہ مرگ کے ہنگ علاقے میں برفانی تودا گر آیا
سونہ مرگ کے ہنگ علاقے میں برفانی تودا گر آیا

سونہ مرگ: سیاحتی مقام سونہ مرگ کے ہنگ علاقے میں ایک بھاری برکم برفانی تودا گر آیا جس کی زد میں دو گاڑیاں آگئیں، تاہم ریسکیو ٹیم کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں گاڑی میں موجود مسافروں کو بچا لیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق جمعے بعد دوپہر سونہ مرگ کے ہنگ علاقے میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب یہاں اچانک برفانی تودا گر آیا۔ معلوم ہوا ہے کہ برفانی تودے کی زد میں دو گاڑیاں آئیں، جن میں سوار مسافروں کو وقت رہتے محفوظ جگہ منتقل کیا گیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ایس ایس پی گاندربل کی ہدایت پر پولیس ٹیم فوری طور پر جائے موقعے پر پہنچی اور گاڑی میں موجود لوگوں کو بچا لیا گیا۔

مزید پڑھیں: سونمرگ سڑک کے ہنگ کے مقام پر برفانی تودہ گرآیا

واضح ہے کہ جموں وکشمیر ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (جے کے ڈی ایم اے) نے جمعہ کے روز وادی کشمیر کے چار اضلاع میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری کی ہے۔ حکام نے کپوارہ، بانڈی پورہ، بارہمولہ اور گاندربل اضلاع میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران برفانی تودے گرنے کا امکان ہے۔ حکام نے لوگوں سے احتیاط برتنے کی تاکید کی ہے اور جن علاقوں میں برفانی تودے گر آنے کے خطرات رہتے ہیں وہاں جانے سے اجتناب کرنے کو کہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.