ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ایپل فروٹ بورر سے متعلق کسانوں کو آگاہی فراہم - ایپل فروٹ بورر سے متعلق آگہی

SKUAST Awareness programme for apple farmers ایپل فروٹ بورر نامی جراثیم کی حیاتیات، پھیلاؤ اور جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ سے متعلق شمالی کشمیر کے سوپور علاقے میں زرعی یونیورسٹی نے سائنس دانوں نے کسانوں کو ٹریننگ دی۔

ایپل فروٹ بورر سے متعلق کسانوں کو آگاہی فراہم

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 3, 2024, 7:28 PM IST

ایپل فروٹ بورر سے متعلق کسانوں کو آگاہی فراہم

بارہمولہ (جموں کشمیر) : شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (زرعی یونیورسٹی) SKUAST نے ڈاک بنگلوو سوپور میں سیب کی کاشت سے وابستہ باغبانوں کے لیے لئے آگاہی پروگرام کا انعقاد کیس جس میں فروٹ بورر نامی جراثیم کے بارے میں انہیں آگاہ کیا گیا۔ زرعی یونیورسٹی کے ماہرین نے کسانوں کو فروٹ بورر نامی کیڑے کی حیاتیات، پھیلاؤ کے طریقہ کار اور اس کے سد بات سے آگاہ کیا۔

آگاہی پروگرام کے دوران ڈاکٹر برکت حسین، چیف سائنسٹ، زرعی یونیورسٹی نے جراثیم کے مختلف پہلوؤں بشمول اس کی حیاتیات، پھیلاؤ اور جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ کے متعلق تفصیلی پریزنٹیشن پیش کی۔ انہوں نے سیب کے مختلف کیڑے مکوڑوں کے انتظام میں فیرومون ٹیکنالوجی کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔ علاوہ ازیں ڈاکٹر سجاد حسین، سینئر سائنٹسٹ اینٹومولوجی نے Apple Blotch Leaf miner کے بارے کسانوں کو جامع معلومات فراہم کی۔

مزید پڑھیں: سیب کی پیکنگ کے لیے گتے کے باکسز مؤثر

تقریب کے دوران باغبانوں اور زرعی یونیورسٹی کے سائنس دانوں کے مابین مختلف پہلوؤں پر بات چیت بھی ہوئی۔ شکیل الرحمان، ڈسٹرکٹ سبجیکٹ میٹر سپیشلسٹ، بارہمولہ نے ضلع بارہمولہ میں ایپل فروٹ بورر کو کنٹرول میں رکھنے میں SKUAST-K کے کردار کی ستائش کی اور کسانوں پر زور دیا کہ وہ زرعی یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری پر عمل کریں۔ جبکہ فروٹ گروور ایسوسی ایشن، سوپور، کے صدر نے کسانوں پر زور دیا کہ وہ جعلی کھاد اور جراثیم کش ادویات کی خرید اور استعمال سے گریز کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.