ETV Bharat / jammu-and-kashmir

رامبن میں شبانہ آتشزدگی میں 6 دکانیں اور دو رہاشی مکان خاکستر - رامبن آتشزدگی

Fire incident in Ramban رامبن ضلع کے اکھرل بازار میں درمیانی شب آگ کی ایک ہولناک واردات میں چھ دکانوں اور دو رہایشی مکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔دریں اثنا پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔

six-shops-two-houses-gutted-in-fire-at-ukhrall-market-ramban
رامبن میں شبانہ آتشزدگی میں 6 دکانیں اور دو رہاشی مکان خاکستر
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 21, 2024, 5:30 PM IST

رامبن میں شبانہ آتشزدگی میں 6 دکانیں اور دو رہاشی مکان خاکستر

رامبن:جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع رامبن کی تحصیل پوگل پراستان کی اکھڑ ہال مارکیٹ میں گزشتہ رات اگ کی ہولناک واردات میں چھ دکانیں اور دو رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔اطلاعات کے مطابق رامبن کے اکھرل بازار میں درمیانی شب آگ نمودار ہونے کی اطلاع ملتے ہی فائر اینڈ ایمرجنسی کے اہلکار جائے موقع پر پہنچے۔معلوم ہوا ہے کہ نصف درجن کے قریب فائر ٹینڈروں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات میں چھ دکانوں اور دو مکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔

حادثہ کی خبر ملتے ہی تحصیلدار اکھڑ ہال اور تھانہ پولیس انچارج رامسو مواقع پر پہنچ کر بچاؤ مہم میں لگ گئے تھے۔مقامی لوگ پولیس فوجی جوانوں نے فائر اینڈ ایمرجنسی محکمہ کے عملہ کے ساتھ آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ آگ کی اس واردات میں لاکھوں روپیہ مالیت کی اشیاء راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوئی۔دریں اثنا پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔

وہیں آگ متاثرین سمیت مقامی لوگوں نے آج تحصیل صدر مقام پر محکمہ فائر سروسز کی چوکی نہ ہونے پرامن احتجاج کیا اور انتظامیہ کے خلاف جم کر نعرہ بازی کی۔مقامی لوگوں کے مطابق تحصیل صدر مقام پر محکمہ فائر سروسز نہ ہونے کی وجہ سے سال 2001 میں آگ کی ایک واردات میں چالیس دکانیں اور تین قیمتی انسانی جانیں چلے گی تھی۔ اس کے بعد سال 2007 میں 8 دکانیں آگ کی اور ایک واقعے میں جل کر راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہوگئی۔

مزید پڑھیں:

لوگوں کے مطابق آگ بجانے کے لیے بانہال اور رامبن سے فائر سروسز محکمہ کی گاڑیاں آتی ہے تب تک آتشزدگی کے واقعے میں بھاری نقصان ہوتا ہے۔لوگوں نے ضلع انتطامیہ سے تحصیل مقام میں فوری طور فائر اینڈ ایمرجنسی سروس کی چوکی قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.