ETV Bharat / jammu-and-kashmir

چار عسکریت پسندوں کے خلاف چارج شیٹ داخل - Chargesheet Against Militants - CHARGESHEET AGAINST MILITANTS

جموں و کشمیر پولیس کی اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ کولگام نے پیر کو جنوبی کشمیر کے کولگام میں تین ہلاک عسکریت پسندوں اور ایک سرگرم عسکریت پسند کے خلاف این آئی اے کورٹ میں چارج شیٹ داخل کی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By UNI (United News of India)

Published : Apr 22, 2024, 8:10 PM IST

کولگام: اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) کولگام نے این آئی اے کی خصوصی عدالت میں تین ہلاک عسکریت پسندوں اور ایک سرگرم ملیٹینٹ کے خلاف چارج شیٹ پیش کیا ہے۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ایف آئی آر زیر نمبر 65/2022 میں ملوث ہلاک عسکریت پسندوں جن کی شناخت جان محمد لون ولد عبدالرشید لون ساکن براری پورہ شوپیاں، بلال احمد بٹ ولد غلام رسول بٹ ساکن چیک چھولند شوپیاں، سمیر احمد شیخ عرف کامران بھائی ولد فاروق احمد شیخ ساکن چیک چھولند شوپیاں اور سرگرم ملی ٹینٹ عابد رمضان شیخ ولد محمد رمضان شیخ ساکن چھوٹی پورہ شوپیاں کے بطور ہوئی ہے کے خلاف عدالت مجاز میں چارج شیٹ داخل کیا ہے۔
بتادیں کہ 2جون 2022 کے روز لشکر طیبہ ، ٹی آر ایف اور البدر سے وابستہ مذکورہ عسکریت پسندوں نے علاقائی دیہاتی بینک آراہ کولگام کے بینک منیجر وجے کمار ولد اوم پرکاش ساکن بگوا راجستھان کو گولی مار کر ہلاک کیا جس کے بعد پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔

مزید پڑھیں: ایس آئی یو نے تین عسکریت پسندوں اور ایک اعانت کار کے خلاف چارج شیٹ پیش کی: پولیس

موصوف ترجمان کے مطابق مناسب کارروائی کے بعد ایس آئی یو کولگام نے این آئی اے کورٹ کولگام میں چارج شیٹ داخل کیا۔
اس کیس کی مزید تحقیقات جاری ہے، اور ایک ملزم ارجمند گلزار عرف حمزہ برہان ولد گلزار احمد ڈار ساکن کھار بٹہ پورہ رتنی پورہ جو کہ البدر نامی عسکریت پسند تنظیم کا سرگرم ملی ٹینٹ ہیں کے رول کی بھی تحقیقات ہو رہی ہیں ۔ان کے مطابق ارجمند گلزار نامی سرگرم عسکریت پسند روپوش ہے۔
(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.