ETV Bharat / jammu-and-kashmir

آنے والے مہینوں میں جموں و کشمیر میں حالات معمول پر آجائیں گے: ایل جی منوج سنہا - LG Manoj Sinha on budget 2024 - LG MANOJ SINHA ON BUDGET 2024

ایل جی منوج سنہا نے سری نگر میں شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سنٹر میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں حالات بہت تیزی سے بہتر ہو رہے ہیں۔ اور مجھے امید ہے کہ آنے والے دنوں میں ترقیاتی کام تیزی سے ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کا بجٹ اچھا ہے مگراس بجٹ کے لئے ماحول کا سازگار ہونا بھی ضروری ہے۔

جموں و کشمیر میں حالات ضرورمعمول پر آئیں گے
ایل جی منوج سنہا نے بجٹ کو اچھا کہا (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 24, 2024, 5:45 PM IST

سری نگر (جموں و کشمیر): لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بدھ کے روز اس بات پر زور دیکر کہا کہ مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں آنے والے مہینوں میں حالات معمول پر آجائیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کے حالات پہلے سے کافی بہتر ہوئے ہیں اور مجھے امید ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ یہاں کے حالات مذید سازگار ہونگے۔

ایل جی منوج سنہا نے بجٹ کو اچھا کہا (ETV Bharat)

ایل جی منوج سنہا یہاں سری نگر میں شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سنٹر (ایس کے آئی سی سی) میں نامہ نگاروں سے بات کر رہے تھے۔" انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ حکومت ہند کی طرف سے جموں و کشمیر کے لیے جو بجٹ مختص کیا گیا ہے وہ اچھا ہے مگر اس بجٹ کے لئے یہاں کا ماحول سازگار ہونا ضروری ہے۔

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ یہاں کی عوام نے امن کے دشمن عناصر کو شکست دی ہے۔ مجھے امید ہے کہ آنے والے مہینوں میں جموں و کشمیر میں حالات معمول پر آجائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے صحافیوں بتایا کہ جو منگل کو پارلیمنٹ میں تاریخی بجٹ کیا گیا اس پر انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔

ایل جی نے کہا کہ منگل کو پارلیمنٹ میں تاریخی بجٹ پیش کیا گیا، بجٹ وِکسِت بھارت، اور جموں و کشمیر کی مضبوط بنیاد رکھے گا۔ سنہا نے کہا کہ یہ بھی واضح ہے کہ کسان، نوجوان، خواتین اور غریب حکومت ہند کی اولین ترجیح رہے ہیں، اور ان کی بھلائی اور ترقی کے لیے متعدد اقدامات کیے جا رہے ہیں اور آنے والے وقت میں اس کا اثر ضرور دکھائی دیگا۔

یہ بھہ پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.