ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سرجان برکاتی اسمبلی حلقہ بیروہ سے کل نامزدگی کاغذات فائل کریں گے - JK Assembly Polls

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 4, 2024, 9:32 PM IST

Updated : Sep 4, 2024, 10:06 PM IST

جموں وکشمیر میں تقریبا ایک دہائی بعد اسمبلی انتخابات کا اعلان کیا گیا۔ اسمبلی انتخابات میں سیاسی پارٹیوں، آزاد امیدواروں کے علاوہ جماعت اسلامی نے بھی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ جس کا خیر مقدم کیا گیا۔

سرجان برکاتی اسمبلی حلقہ بیروہ سے کل نامزدگی کاغذات فائل کریں گے
سرجان برکاتی اسمبلی حلقہ بیروہ سے کل نامزدگی کاغذات فائل کریں گے (Etv bharat)

بڈگام:- مرکز کے زیر انتظام یو ٹی جموں و کشمیر کے وسطی ضلع بڈگام میں آج شام دیر گئے مذہبی پیشوا جو جیل کے اندر حراست میں ہے کل یہاں سے ان کی بیٹی صغری برکاتی کی موجودگی میں کاغذات نامزدگی فائل کریں گے۔

ایڈوکیٹ شیخ اشفاق احمد نے پارٹی کے دوسرے ارکان کے ہمراہ ماگام قصبے میں شام دیر گئے ایک پریس کانفرنس طلب کی جس میں انہوں نے اس بات کا انکشاف کیا کہ وہ کل سرجان برکاتی کا بیروہ حلقہ انتخاب کے لیے ان کا نامزدگی کے کاغذات جمع کرائیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کل سرجان برکاتی کی بیٹی صغری برکاتی بھی ہمارے ہمراہ رہی گی اور اس کی موجودگی میں ہم یہ فارم فائل کریں گے۔

واضح رہے کہ وادی کشمیر کے مشہور و معروف عوامی رہنما سرجان برکاتی کے اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے کا خواب اس وقت ٹوٹ گیا جب ان کا پرچہ نامزدگی زینہ پورہ کے ریٹرننگ آفیسر نے مسترد کر دیا۔ سرجان برکاتی عسکریت پسند کمانڈر برہان وانی کی ہلاکت کے بعد اپنے جذباتی اور منفرد نعروں سے مقبول ہوئے تھے۔ انھوں نے کل اپنے بیٹے اور بیٹی کے ذریعے شوپیان کے ڈپٹی کمشنر آفس میں پرچہ نامزدگی جمع کرایا تھا۔

ریٹرننگ آفیسر 36 زینہ پورہ نے کاغذات کی جانچ پڑتال کی۔ اس دوران انہوں نے کاغذات کو نامکمل قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کر دیا۔ ذرائع کے مطابق، کاغذات کی عدم تکمیل کے باعث سرجان برکاتی کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Sep 4, 2024, 10:06 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.