پلوامہ:ضلع انتظامیہ پلوامہ اور ضلع پولیس پلوامہ نے شری ہرگوبند سنگھ کے یوم پیدائش کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی اور سکھ برادری کے لیے تہوار منانے کے لیے ضروری انتظامات اور حفاظتی انتظامات کیے ہیں۔
ایس ایس پی پلوامہ پی ڈی نیتا، ایس ایس پی ٹریفک ، اے ایس پی پلوامہ شفاعت احمد نے بھی سکھ برادری کو شری ہرگوبند سنگھ جی کے یوم پیدائش کی مبارکباد دینے کے لیے گرودوارہ چٹی پادشاہی شادی مرگ کا دورہ کیا اور گرودوارہ چٹی پادشاہی میں حاضری دی۔
اس موقع پر سکھ مذہب سے تعلق رکھنے والے عقیدت مندوں نے شادی مرگ گردوارے میں حاضری دی۔جہاں پر انہوں نے بجن گردن کے علاوہ ہرگوبند سنگھ کی زندگی پر روشنی ڈالی گئی۔ وہی اس موقع پر لوگوں کو ان کے نقش قدم پر چلنے کی تلقین کی گئی۔
وہی گردوارہ کمیٹی شادی مرگ نے اس موقع پر لنگر کا اہتمام کیا تھا جہاں پر مختلف علاقوں سے آئے ہوئے سکھ برادری کے لوگوں نے طعام کیا۔ اگرچہ دیکھا جائے شادی مرگ گوردوارہ کافی اہمیت کا حامل ہے۔یہاں پر ہرروز ہزاروں کی تعداد میں سکھ برادری کے لوگ آ کر مجھے بجن گردن کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:جموں وکشمیر میں بیساکھی کا تہوار جوش وخروش سے منایا گیا
اس سلسلے میں ایس ایس پی پلوامہ پی ڈی نیتا نے کہا کہ اس طرح کا بھائی چارہ یہاں پر بنا رہے جو کئی دہائیوں سے چلا آرہا ہے۔ انہوں نے سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو مبارکباد پیش کی۔