پلوامہ :مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے پلوامہ ضلع سمیت تمام اضلاع میں ورلڈ نو ٹوبیکو ڈے کے سلسلے میں بیداری مہم کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔اسی سلسلے میں گورنمنٹ ومن ڈگری کالج کے رضاکاروں کی جانب سے دستخطی مہم کا اہتمام کیا گیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر محمد اشرف، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمشنر پلوامہ شوکت احمد نے بھی ڈپٹی کمشنر آفس کمپلیکس پلوامہ کے احاطے میں خواتین ڈگری کالج پلوامہ کے رضاکاروں کی طرف سے منعقدہ دستخطی مہم میں حصہ لیا۔ مہم کا بنیادی مقصد ایک منفرد اقدام کا استعمال کرتے ہوئے عام لوگوں میں بیداری پھیلانا تھا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر پلوامہ شوکت احمد نے کہا کہ تمباکو کی مصنوعات کے استعمال کے منفی اثرات کے بارے میں آگاہی وقت کی ایک اہم ضرورت ہے کیونکہ وادی میں استعمال کرنے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور زیادہ تر نوجوانوں کی موت کا سبب بن رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ورلڈ نو ٹوبیکو ڈے، کشمیر میں تقاریب اور ریلیز کا اہتمام
انہوں نے مزید کہاکہ تمباکو کی مصنوعات کے استعمال سے معاشرے پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔نوجوانوں کو اس سے دور رہنے کی کوشش کرنی چاہئے۔اس کے ساتھ ساتھ نوجوانون کو اپنے قبصوں اور محلے میں رہنے والے لوگوں کو تمباکو کے استعمال سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔