ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اننت ناگ میں دستکاروں کے لیے بیداری کیمپ منعقد - Awareness Camp for Artisans - AWARENESS CAMP FOR ARTISANS

کشمیر نہ صرف سیاحتی اعتبار سے دنیا بھر مقبول ہے بلکہ یہاں کی دستکاری کو بھی پوری دنیا میں پسند کیا جاتا ہے، اور کشمیر میں دستکاری شعبے کے ساتھ ہزاروں کنبے وابستہ ہیں۔

اننت ناگ میں دستکاروں کے لیے بیداری کیمپ منعقد
اننت ناگ میں دستکاروں کے لیے بیداری کیمپ منعقد (Photo: ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 30, 2024, 2:08 PM IST

اننت ناگ میں دستکاروں کے لیے بیداری کیمپ منعقد (ای ٹی وی بھارت)

اننت ناگ (جموں کشمیر) : دستکاروں اور ثقافتی شعبہ سے وابستہ افراد کو ڈیجیٹل دنیا سے آگاہ کرنے کی غرض ’’دی سمال انڈسٹریز ڈیولپمنٹ بینک آف انڈیا‘‘ (SIDBI) نے ڈیجیٹل خواندگی اور ڈیجیٹل پروموشن پروگرام کو جموں و کشمیر کے دیہی علاقوں میں دستکاروں تک پہنچانے اور انہیں ڈیجیٹائزیشن سے آگاہ کرنے کی غرض سے بیداری کیمپس کا انعقاد شروع کر دیا ہے۔

اسی پروگرام کے تحت جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں کوکرناگ کے ساگام علاقے میں نئے 50 کاریگروں کے لئے ایک خصوصی کیمپ شروع کیا گیا ہے۔ سب ضلع کوکرناگ کے حدود میں پہلی بار ایسے پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے جس سے دستکاری صنعت سے وابستہ افراد کو تربیت دی جا رہی ہے۔ پروگرام کے تحت کم از کم 50 کاریگروں، مائیکرو یونٹس کو ڈیجیٹائز کرنے اور انہیں فروغ دینے پر زوردیا جائےگا۔ اسمال انڈسٹریز ڈیولپمنٹ بینک آف انڈیا کے منشور میں ڈیجیٹل صلاحیت کی ترقی، ٹیکنالوجی، مارکیٹنگ، نیٹ ورکنگ اور تعاون کے ساتھ ساتھ مانیٹرنگ اور سپورٹ جیسے مدعے شامل ہیں۔

اس موقع پر اسمال انڈسٹریز ڈیولپمنٹ بینک آف انڈیا کے نمائندوں نے معاشرے کی اقتصادی ترقی کے لیے قابلیت اور صلاحیتوں کو فروغ دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ وہیں ایمپلائمنٹ، کیریئر کونسلنگ اور جموں و کشمیر کے محکمہ سیاحت کے عہدیداروں نے اس ترقی پسند اقدام کی قیادت کرنے پر SIDBI کا شکریہ ادا کیا ہے جس کا مقصد کاریگروں کو ثقافتی اور اقتصادی ترقی میں سب سے آگے رکھنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قالین کے ماہر دستکار خلیل احمد پدم شری ایوارڈ کے لیے منتخب

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.