ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جنوبی کشمیر میں ایس آئی اے کی چھاپہ مار کارروائی - شوپیاں ایس آئی اے چھاپہ

sia raids sarjan barkati house in Shopianشعلہ بیاں مقرر اور مخصوص نعرہ بازی کے لیے مشہور سرجان برکاتی کے رہائشی مکان پر ایس آئی اے کی ٹیم نے چھاپہ مارا۔ برکاتی اور ان کی اہلیہ اس وقت جیل میں ہے۔

جنوبی کشمیر میں ایس آئی اے کی چھاپہ مار کارروائی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 7, 2024, 5:29 PM IST

Updated : Feb 7, 2024, 6:40 PM IST

جنوبی کشمیر میں ایس آئی اے کی چھاپہ مار کارروائی

شوپیاں: جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (ایس آئی اے) نے بدھ کی دوپہر مختلف مقامات پر چھاپہ مار کاروائیاں انجام دیں۔ ریاستی تحقیقاتی ایجنسی SIA نے جموں و کشمیر پولیس اور سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف اہلکاروں) کے ہمراہ ضلع کے ریبن، چتراگام علاقے میں چھاپے مارے۔ یہ چھاپے سال 2016 میں عوامی احتجاجی تحریک کے دوران اپنے مخصوص اندازمیں نعرہ بازی اور شعلہ بیانی کی وجہ سے عوامی مقبولیت حاصل کرنے والے سرجان برکاتی کے گھر پر مارے گئے۔ سرجان برکاتی ٹیرر فنڈنگ معاملے میں اہلیہ سمیت حراست میں ہے۔

جانکاری کے مطابق ریاستی تحقیقاتی ایجنسی نے ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر . 02/ 2023 , U/S 13,17,18,21,39,40, UA (P ) Act, with section 120.B, IPC of P/S1 CI/ کے تحت یہ چھاپے مارے۔ یاد رہے کہ سرجان برکاتی کو پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے پانے کی پاداش میں چار سے زائد برس تک جیل میں قید رکھا گیا تھا جس کے بعد انہیں رہا کیا گیا۔ بعد ازاں برکاتی کو ٹیرر فنڈنگ کے ایک معاملے میں گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا۔ برکاتی کی اہلیہ کو بھی گزشتہ برس حراست میں لے لیا گیا۔

مزید پڑھیں: وادی کے مختلف مقامات پر ایس آئی اے کی چھاپے مار کارروائی

Last Updated : Feb 7, 2024, 6:40 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.