ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ایس آئی پیپر لیک کیس: ای ڈی نے جموں میں منقولہ جائیداریں منسلک کی - SI Paper Leak Case

SI Paper Leak Case JK انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ جموں نے جموں و کشمیر کے سب انسپکٹر پیپر لیک معاملے میں ایک کروڑ روپے کی جائیداد ضبط کر لی ہے۔اس کی جانکاری ای ڈی نے سماجی رابطہ سائٹ ایکس پر دی ہے۔

ای ڈی
ای ڈی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 6, 2024, 4:55 PM IST

جموں: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) جموں نے ایک پیپر لیک کیس کے سلسلے میں بینک بیلنس کی صورت میں قریب ایک کروڑ روپیے کی منقولہ جائیدادوں کو منسلک کیا ہے۔

ای ڈی نے یہ کارروائی جموں وکشمیر سروسز سلیکشن بورڈ (جے کے ایس ایس بی) کی طرف سے منعقدہ جموں وکشمیر پولیس کے 12 سو سب انسپکٹروں کی بھرتی میں پیپر لیک کے ایک کیس کے سلسلے میں انجام دی ہے۔ای ڈی نے 'ایکس' پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا: ' ای ڈی نے ایم / ایس نیو گلوبل فیومیشین کارپوریشن کے مالک یتن یادو اور اس کے ساتھی لوکیس کمار کی بینک بیلنس کی صورت میں قریب ایک کروڑ روپیے کی منقولہ جائیدادوں کو منسلک کیا ہے'۔پوسٹ میں کہا گیا کہ یہ کارروائی پی ایم ایل اے 2002 کی دفعات کے تحت جموں وکشمیر سروسز سلیکشن بورڈ (جے جے ایس ایس بی) کی طرف سے پولیس کے 12 سو سب انسپکٹروں کی بھرتی کے لئے منعقدہ امتحان کے پیپر لیک سے متعلق ملزم یتن یادو اور دیگران کے خلاف ایک کیس کے سلسلے میں انجام دی گئی جنہوں نے مالی فوائد حاصل کئے تھے'۔

مزید پڑھیں: سب انسپکٹر بھرتی گھوٹالہ، ملزمین کی ضمانت مسترد

قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر سروس سلیکشن بوڈ نے سال 2022 میں جموں و کشمیر پولیس سب انسپکٹر اسامیوں کے تحریری امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا تھا، جس میں 7200 امیدواروں کو فزیکل ٹسٹ میں کامیاب قرار دیا گیا جس پر کئی امیدواروں نے سوال اٹھاتے ہوئے انتظامیہ سے تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔

سینکڑوں امیدواروں اور سماجی کارکنان نے الزام عائد کیا تھا کہ ’’ان نتائج میں دھاندلی ہوئی ہے اور امتحانات کے پرچے لیک ہوئے ہیں۔‘‘ سب انسپکٹر بھرتیوں میں دھاندلی کے پیش نظر تحقیقات کا حکام جاری کیا گیا،جس میں یہ بات سامنے آئے کہ امتحانی پرچے پہلے ہی لیک کیے گئے تھے۔ مختلف ایجنسیز نے اس ضمن میں جموں و کشمیر کے طول ارض میں چھاپے مارے اور کئی گرفتاریاں عمل میں لائیں۔

(یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.