ETV Bharat / jammu-and-kashmir

آئی جی سی آر پی ایف کا شوپیاں دورہ، سکیورٹی منظر نامے کا لیا جائزہ - Shopian Militant Attack - SHOPIAN MILITANT ATTACK

آئی جی سی آر پی ایف گانیندر ورما نے منگل کے روز پادپاون شوپیاں علاقہ کا دورہ کیا۔آئی جی نے جائے وقوع کا بھی معائنہ کیا اور وہاں پر موجود عین شاہدین سے بھی گفت وشنید کی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز نامعلوم مسلح افراد نے ایک غیر مقامی ٹورسٹ گائیڈ پر حملہ کرکے زخمی کر دیا تھا۔

shopian-attack-ig-crpf-visits-shopian-reviews-security-meeting
Etv Bharatآئی جی سی آر پی ایف کا شوپیاں دورہ، سکیورٹی منظر نامے کا لیا جائزہ
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 9, 2024, 8:13 PM IST

آئی جی سی آر پی ایف کا شوپیاں دورہ، سکیورٹی منظر نامے کا لیا جائزہ

شوپیاں: آئی جی سی آرپی ایف گانیندر ورما نے ڈی آئی جی اوستھی کے ہمراہ پاد پاون شوپیاں کا دورہ کیا، جہاں پر کل شام مشتبہ عسکریت پسندوں نے غیر مقامی ڈرائیور پر فائرنگ کی تھی۔معلوم ہوا ہے کہ شوپیاں میں دوسرے روز بھی حملہ آوروں کی تلاش جاری رہی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز شوپیاں کے پادپاون علاقے میں دل رنجیت سنگھ نامی غیر مقامی ٹورسٹ گائیڈ پر نامعلوم عسکریت پسندوں نے حملہ کر کے زخمی کیا تھا۔ مذکوہ شخص اتراکھنڈ کا رہنے والا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ مذکوہ غیر مقامی ٹورسٹ گائیڈ جرمنی سے آئے ہوئے دو سیاحوں کو وادی کشمیر سیر و تفریح کیلئے لایا تھا۔

اطلاعات کے مطابق آئی جی سی آر پی ایف گانیندر ورما نے منگل کے روز پادپاون شوپیاں کا دورہ کیا۔ذرائع نے بتایا کہ آئی جی نے جائے وقوع کا بھی معائنہ کیا اور وہاں پر موجود عین شاہدین سے بھی گفت وشنید کی ۔انہوں نے کہا کہ آئی جی سی آر پی ایف نے آفیسران کو ہدایت دی کہ حملہ آوروں کی جلد از جلد شناخت کا کام مکمل کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ جائے وقوع کا معائنہ کرنے کے بعد آئی جی سی آر پی ایف نے ڈی آئی جی اوستھی کے ہمراہ شوپیاں میں سکیورٹی صورتحال کا ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جائزہ لیا۔میٹنگ کے دوران آئی جی سی آر پی ایف کو جنوبی ضلع شوپیاں کی سکیورٹی صورتحال کے بارے میں بریف کیا گیا ۔

مزید پڑھیں: شوپیاں میں غیر ریاستی ٹورسٹ گائیڈ پر مسلح افراد کا حملہ

باوثوق ذرائع کے مطابق آئی جی سی آر پی ایف نے جنوبی کشمیر میں سکیورٹی گرڈ اور ہیومن انٹیلی جنس کو مزید مضبوط کرنے پر زور دیا۔بتادیں کہ پیر کی شام پاد پاون شوپیاں میں مشتبہ ملی ٹینٹوں نے غیر مقامی ڈرائیور پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوا اور بعد ازاں اسے علاج ومعالجہ کی خاطر سری نگر ریفر کیا گیاجہاں پر اس کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.