ETV Bharat / jammu-and-kashmir

شبِ معراج آقائے نامدار رسول رحمت ﷺ کا عرش اعلی کا مبارک سفر - شبِ معراج

Shab e Meraj معراج عالم کے مقدس دن پر اہل ایمان خصوصی عبادات کا اہتمام کرتے ہیں، نوافل ادا کرتے ہیں، جبکہ دورد وازکار اور نعت خوانی کی خصوصی محفلیں بھی آراستہ کی جاتی ہیں۔

درگاہ حضرتبل سرینگر
درگاہ حضرتبل سرینگر
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 8, 2024, 5:30 PM IST

Updated : Feb 8, 2024, 6:21 PM IST

شبِ معراج آقائے نامدار رسول رحمت ﷺ کا عرش اعلی کا مبارک سفر

سرینگر: آقائے دو جہاں حضور رحمت عالم ﷺ کے عرش اعلی کے مبارک سفر سے منسوب معراج کی تقریبات جموں وکشمیر میں عقیدت و احترام اور تزک و احشتام کے ساتھ منائی گئی۔شبِ معراج کی تقریب سعد کے روز رات بھر وادی کی چھوٹی بڑی مساجد، درگاہوں اور خانقاہوں میں روح پرور اجتماعات اور بابرکت مجالس کا اہتمام کیا گیا۔اس دوران علماۓ کرام،واعظ و خطیب اور ائمہ مساجد نے فلسفہ معراج پر روشنی ڈالی۔

شبِ معراج کے حوالے سے وادی میں سب سے بڑی تقریب آثار شریف درگاہ حضرت میں منعقد ہوئی،جہاں فرزندان توحید بار گاہ الہی میں سر بسجود ہوکر رات بھر اپنے گناہوں ،خطاؤں اور لغزشوں کی معافی طلب کرتے رہے۔

وہیں وادی کشمیر کے امن واماں ،سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لئے بھی خاص دعائیں مانگ گئیں۔شبِ معراج کی اس طرح کی روح پرور مجالس طلوع آفتاب تک جارہی، بعد میں نماز فجر سے ہر نماز پر وادی کے اطراف و اکناف سے آئے ہوئے فرزندان توحید موئے مقدس آنحضرت ﷺ کے دیدار سے فیضاب ہوتے رہیں۔عقیدت مند فرش پر استادہ عرش کی طرف ہاتھ اٹھا کر اللہ کے حضور گڑ گڑاتے ہوئے دعائیں مانگ رہے تھے۔

ماہ رجب المرجب کی 27 ویں شب کو اللہ تعالی نے اپنے محبوب حضرت محمد ﷺ کو معراج کا شرف عطا کیا ۔اس بابرکت رات میں اللہ رب العزت نے اپنے حبیب ﷺ کو اپنے پاس بلایا اور ان سے ہم کلام ہوئے اور پانچ نمازوں کا تحفہ عطا کیا۔ معراج عالم کے بڑے دن پر اہل ایمان خصوصی عبادات کا اہتمام کرتے ہیں، نوافل ادا کرتے ہیں، جبکہ دورد وازکار اور نعت خوانی کی خصوصی محفلیں بھی آراستہ کی جاتی ہیں۔

اسی طرح کی پُر رونق اور روح پرور مجالس آثار شریف پنجورہ شوپیاں، اہم شریف بانڈی پورہ ،جناب صورہ، اور شہری کلاش پورہ میں بھی منعقد ہوئیں،جن میں آقائے نامدار حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں درود و سلام کی صدائیں بلند ہوتی رہی۔

مزید پڑھیں: جموں وکشمیر میں معراج العالم کی تقریب سعید مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی

درگاہ حضرت بل میں معراج النبی ﷺکی تقریب سعد پر ضلع انتظامیہ سرینگر نے مختلف سرکاری اداروں اور چند رضاکار انجیمنوں کے اشتراک سے زائرین کو ہر ممکن سہولیات بہم رکھنے کے لئے خصوصی انتظامات کئے تھے، جبکہ شہر و دیہات سے درگاہ حضرت بل آنے والے عقیدت مندوں کی سہولت کے لئے ٹریفک کے معقول انتظامات بھی کئے گئے تھے۔

معراج النبی ﷺ کا انسانی عقل کو حیرت زدہ کرنے والا معجزہ ہے۔عظمتوں اور رفعتوں کے اس سفر میں اللہ رب العزت نے اپنے محبوب بندے اور رسول ﷺ کو آگنت انعامات و اعزازات سے نوازا۔

Last Updated : Feb 8, 2024, 6:21 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.