ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں سرینگر ہائی وے 44 بیٹری چشمہ رامبن میں ٹیکسی گہری کھائی میں گری، 10 افراد ہلاک - Accident at battery chasma on NH 44 - ACCIDENT AT BATTERY CHASMA ON NH 44

cab plunges into deep gorge جموں سری نگر قومی شاہراہ 44 پر رامبن کے قریب واقع بیٹری چشمہ میں کار گہری کھائی میں گر گئی، جس کے سبب اب تک 10 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ریسکیو کی کئی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور راحت کا کام شروع کردیا ہے۔

several dead as cab plunges in deep gorge at battery chasma on Jammu Srinagar Highway 44 Ramban

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 29, 2024, 10:29 AM IST

Updated : Mar 29, 2024, 11:00 AM IST

جموں سرینگر ہائی وے 44 بیٹری چشمہ رامبن میں ٹیکسی گہری کھائی میں گری، 10 افراد ہلاک

رامبن: سرینگر جموں قومی شاہراہ پر رامبن کے قریب جمعہ کو ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ اس سڑک حادثہ میں 10 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ایس ڈی آر ایف اور رامبن سول کیو آر ٹی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ ٹیم نے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ جموں سے سری نگر جا رہی ایک مسافر کیب جموں سری نگر قومی شاہراہ پر رامبن علاقہ میں بیٹری چشمہ کے قریب گہری کھائی میں گر گئی۔ ٹیکسی میں سفر کرنے والے کئی مسافروں کی موت کا خدشہ ہے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ایس ڈی آر ایف اور سول کیو آر ٹی کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ ٹیم کی جانب سے صبح سویرے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا جس میں ٹیم اب تک 10 افراد کی لاشیں نکال چکی ہے۔ لیکن اس علاقہ میں گہرا، اندھیرا ہے اور مسلسل بارش ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

رام بن سڑک حادثے میں چار افراد ہلاک

پولیس نے بتایا کہ اس حادثہ کی خبر رات تقریباً 1.15 بجے ملی۔ اطلاع ملی تھی کہ مسافروں کو جموں سے کشمیر لے جانے والی ٹیکسی (Tavera) نیشنل ہائی وے-44 پر بیٹری چشمہ کے قریب تقریباً 300 میٹر گہری کھائی میں گر گئی۔ ایس ایچ او پی ایس رامبن، پولیس ٹیم، ایس ڈی آر ایف ٹیم اور سول کیو آر ٹی رامبن سمیت اعلیٰ حکام موقع پر پہنچ گئے اور بچاؤ آپریشن شروع کیا۔ اب تک گہری کھائی سے 10 لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ انہیں اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ چونکہ یہ علاقہ بہت گہرا اور اندھیرا ہے اور مسلسل بارش ہو رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ راحت کے کاموں میں دشواری پیش آرہی ہے۔

Last Updated : Mar 29, 2024, 11:00 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.