ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سڑک حادثہ میں متعدد سی آر پی ایف اہلکار زخمی

ضلع بڈگام کے کھائیگام علاقے میں سی آر پی ایف گاڑی حادثہ کا شکار ہو گئی۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 3 hours ago

CRPF Bus Accident several injured
سڑک حادثہ میں متعدد سی آر پی ایف اہلکار زخمی (ETV Bharat)

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جمعرات کو سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی ایک گاڑی حادثہ کی شکار ہو گئی جس میں سوار متعدد اہلکار زخمی ہو گئے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق سی آر پی ایف اہلکاروں سے لدی ایک گاڑی ضلع کے کھائیگام علاقے میں پہنچتے ہی گاڑی سڑک سے لڑھک کر حادثہ کی شکار ہو گئی اور اس کے نتیجے میں کئی سی آر پی ایف اہلکار زخمی ہو گئے۔

سرکاری ذرائع نے حادثہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سی آر پی ایف گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر سڑک سے پھسل گئی۔ حادثہ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار متعدد اہلکار زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر علاج و معالجہ کے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ ’’ حادثہ میں زخمی ہوئے سبھی اہلکاروں کی حالت مستحکم ہے اور ان کو اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔‘‘

ادھر، پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کر لیا ہے اور حادثے کی وجوہات کا سراغ لگانے کے لیے تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 20 ستمبر کو بڈگام ضلع کے بریل گاؤں میں سی آر پی ایف کی ایک گاڑی حادثے کا شکار ہوئی تھی جس کے نتیجے میںچھ اہلکار فوت جبکہ دیگر 30 زخمی ہو گئے تھے۔ جموں کشمیر میں عسکری مخالف کارروائیوں، یا عسکریت پسندوں کے حملوں کے علاوہ اس طرح کے حادثات کے دوران بھی ہر سال کئی اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو جاتے ہیں۔ اس طرح کے حادثات زیادہ تر پہاڑی علاقوں میں پیش آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی جی پی کا مقام حادثہ وترہیل کا دورہ، حادثے میں زخمی بی ایس ایف اہلکاروں کی عیادت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.