ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بانہال اسمبلی نشست پر 7 امیدوار میدان میں - Banihal assembly seat - BANIHAL ASSEMBLY SEAT

نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے گڑھ رہے اس مسلم اسمبلی حلقہ میں بی جے پی کے ساتھ پی ڈی پی بھی اپنی قسمت آزمانے میدان میں ہے۔ سال 2008 میں کانگریس کے وِکار رسول وانی کو آزاد امیدواروں نے چیلنج دیا تھا، جبکہ نیشنل کانفرنس چوتھے مقام پر رہی۔ سال 2014 میں پی ڈی پی یہاں سے دوسرے مقام پر رہی۔

بانہال اسمبلی نشست پر 7 امیدوار میدان میں
بانہال اسمبلی نشست پر 7 امیدوار میدان میں (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 16, 2024, 3:41 PM IST

جموں : بانہال اسمبلی نشست جموں خطے کا آخری اسمبلی حلقہ ہے جو کشمیر کو قاضی گنڈ کے راستے جموں سے جوڑتا ہے۔ تاہم اس بار اس اسمبلی نشست پر کانگریس، نیشنل کانفرنس، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی ، بی جے پی و دیگر تین امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔ اس اسمبلی نشست پر دس امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کی ہیں۔ جن میں دو امیدواروں نے نامزدگی کاغذات واپس لئے اور ایک امیدوار کے کاغذات نامزدگی رد کی گئی۔

اس اسمبلی نشست پر پارٹی کے امیدواروں کو شکست دے کر بانہال کے لوگوں نے دو بار آزاد امیدوار کو اسمبلی بھیجا ہے اور ایک امیدوار کو لگاتار تین بار اسمبلی بھیجا ہے۔ کانگریس کے امیدوار وِکار رسول وانی یہاں سے دو بار ایم ایل اے رہے ہیں تاہم اس بار وقار رسول وانی کے لئے نیشنل کانفرنس اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے جیت کے لئے خطرہ بن سکتے ہیں۔ نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے درمیان اتحاد کے باوجود نیشنل کانفرنس نے بانہال سے امیدوار اتارا ہے۔ چناب وادی میں اثر ڈالنے والی بی جے پی کی نظر اب اس سیٹ پر بھی ہے ۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پارٹی امیدوار کے حق میں ریلی بھی کی ۔ آزاد امیدوار بھی اس بار چیلنج پیش کرنے کے موڈ میں ہیں۔ اس اسمبلی حلقہ میں پہلے مرحلے کے تحت ووٹنگ 18 ستمبر کو ہوگی ۔

نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے گڑھ رہے اس مسلم اسمبلی حلقہ میں بی جے پی کے ساتھ پی ڈی پی بھی اپنی قسمت آزمانے میدان میں ہے۔ سال 2008 میں کانگریس کے وِکار رسول وانی کو آزاد امیدواروں نے چیلنج دیا تھا، جبکہ نیشنل کانفرنس چوتھے مقام پر رہی۔ سال 2014 میں پی ڈی پی یہاں سے دوسرے مقام پر رہی۔

نیشنل کانفرنس کے سجاد شاہین 2008 اور 2014 میں زور آزما چکے ہیں۔ البتہ پی ڈی پی نے اس بار نئے چہرے امتیاز احمد شان کو میدان میں اتارا ہے۔ جس سے بانہال میں سہ رخی مقابلے کا امکان ہے۔ بی جے پی سے محمد سلیم بھٹ، عام آدمی پارٹی، اور دو آزاد امیدوار بھی میدان میں ہیں۔

بانہال کی تاریخ میں نیشنل کانفرنس نے چار اور کانگریس نے تین بار جیت حاصل کی ہے۔ بانہال اسمبلی حلقہ 1962 میں وجود میں آیا تھا۔ پہلے الیکشن میں نیشنل کانفرنس کے اختر نزمی نے کامیابی حاصل کی۔ 1972 میں کانگریس سے ہاجرہ بیگم، 1977 میں نیشنل کانفرنس کے مولوی عبدالرشید جیتے تھے۔ تاہم اس وقت بانہال اسمبلی نشست میں حد بندی کمیشن کی سفارشات پر گول سنگلدان کا علاقے جوڑا گیا جو پہلے ضلع ریاسی کی گول ارناس اسمبلی نشست کا حصہ تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.