ETV Bharat / jammu-and-kashmir

حریت کانفرنس نے کیا ریاسی حملہ پر رنجم وغم کا اظہا - APHC on Reasi Attack

صوبہ جموں میں نامعلوم عسکریت پسندوں نے یاتری بس پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر گہری کھائی میں جا گری۔ حادچہ میں نو یاتری ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 10, 2024, 4:20 PM IST

حریت کانفرنس نے کیا ریاسی حملہ پر رنجم وغم کا اظہا
حریت کانفرنس نے کیا ریاسی حملہ پر رنجم وغم کا اظہا (فائل فوٹوز)

سرینگر: کُل جماعتی حریت کانفرنس (اے پی ایچ سی) نے صوبہ جموں کے ریاسی ضلع میں پیش آئے واقعے کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’اس طرح کا انسانیت سوز معاملہ انتہائی تشویش کن ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔‘‘ علیحدگی پسند تنظیم کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’حریت کانفرنس، انسانیت کے خلاف ہر قسم کے تشدد کی ہمیشہ مذمت کرتی رہی ہے اور کرتی رہے گی۔ کیونکہ اس طرح کی کارروائیوں کے دوران قیمتی انسانی جانوں کا زیاں نہ صرف افسوسناک ہے بلکہ یہ ایک انتہائی پریشان کن معاملہ ہے۔‘‘

حریت کانفرنس نے بس حادثہ میں ہلاک ہوئے افراد کے سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔ قبل ازیں متعدد سیاسی و سماجی تنظیموں نے یاتریوں پر حملہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے حملہ آوروں کو ڈھونڈ نکالنے کی تلقین کی ہے۔ جموں و کشمیر کے ایل جی منوج سنہا نے آج اسپتال کا دورہ کرکے زخمی ہوئے یاتریوں کی عیادت کی۔ بعد ازاں میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حملہ آوروں کے خلاف جلد ہی سخت کارروائی انجام دی جائے گی۔

واضح رہے جموں کشمیر کے ضلع ریاسی میں اتوار کی شام عسکریت پسندوں نے یاتریوں سے بھری بس پر گھات لگا کر حملہ کیا۔ اتر پردیش اور دہلی کے شردھالوں سے بھری بس حملے کے بعد گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں 3 خواتین سمیت 9 افراد ہلاک ہوئے جبک تین درجن سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ معلومات کے مطابق بس شردھالوں کو لے کر شیو کھوری مندر سے واپس آرہی تھی اور پونے علاقے کے ٹیریاتھ گاؤں میں حملے کے بعد حادثے کا شکار ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: ریاسی حملہ یہاں افراتفری پھیلانے کی ناپاک کوشش: منوج سنہا - Reasi Attack

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.