ETV Bharat / jammu-and-kashmir

محروس علیحدگی پسند لیڈر نعیم خان کا بھائی مین اسٹریم سیاست میں داخل - Nayeem Khans brother join politics - NAYEEM KHANS BROTHER JOIN POLITICS

SEPARATIST LEADERS NAYEEM KHAN Brother join politics محروس علیحدگی پسند لیڈر نعیم خان کے چھوٹے بھائی منیر خان نے مین اسٹریم سیاست میں قدم رکھا ہے۔ انہوں نے جموں کشمیر نیشنلسٹ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور وہ اب بارہمولہ کپواڑہ پارلیمانی سیٹ سے عمر عبداللہ کے خلاف الیکشن لڑیں گے۔

separatist-leaders-brother-joins-mainstream-party
محروس علیحدگی پسند لیڈر نعیم خان کا بھائی مین اسٹریم سیاست میں داخل
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 15, 2024, 8:12 PM IST

محروس علیحدگی پسند لیڈر نعیم خان کا بھائی مین اسٹریم سیاست میں داخل

سرینگر: محروس علیحدگی پسند رہنما نعیم خان کے بھائی منیر خان نے آج سرینگر میں مین اسڑیم سیاست میں قدم رکھا اور سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ کے خلاف بارہمولہ- کپواڑہ پارلیمانی سیٹ سے انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

منیر خان نعیم خان کے چھوٹے بھائی ہیں۔ انہوں نے آج سرینگر میں جموں کشمیر نیشنلسٹ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ یہ پارٹی دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد بنائی گئی ہے۔ اس کی صدارت ضلع اننت ناگ کے پہلگام سے تعلق رکھنے والے سابق استاد مظفر احمد کر رہے ہیں۔

مظفر احمد نے بتایا کہ ان کی جماعت اننت ناگ راجوری، بارہمولہ اور سرینگر سے انتخابات لڑیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ منیر خان بارہمولہ پارلیمانی سے عمر عبداللہ کے خلاف انتخابات لڑیں گے۔ مظفر احمد اننت ناگ-راجوری اور شیخ وسیم سرینگر پارلیمانی نشست سے انتخابات لڑیں گے۔

منیر خان نے اس موقع پر کہا کہ اگرچہ ان کے بھائی علیحدگی پسند سوچ رکھتے ہیں، تاہم ان کا خود اس کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے، اور وہ مین اسٹریم سیاست اور جمہوری نظام کے حامی ہیں۔

مزید پڑھیں: حریت لیڈر نعیم خان کی درخواست ضمانت مسترد

منیر خان کا تعلق ضلع بارہمولہ کے پٹن علاقے سے ہے۔ وہ نعیم خان کے چھوٹے بھائی ہیں۔ نعیم خان کی تنظیم نیشنل فرنٹ کو مرکزی سرکار نے پابندی عائد کردی ہے اور نعیم خان گزشتہ چھ برسوں سے تہاڑ جیل میں قید ہے۔ ان کو عسکریت پسند اور علیحدگی پسند کی معاونت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.