سرینگر: ہائی کورٹ آف جموں کشمیر اینڈ لداخ کی ایک نمایاں شخصیت اور سینئر ایڈوکیٹ نذیر احمد رونگا کی گرفتاری پر علیحدگی پسند و مین اسٹریم سیاسی جماعتوں کے لیڈران نے مذمت کی ہے۔ رونگا کے اہل خانہ کے مطابق انہیں جمعرات کی صبح گرفتار کر لیا۔ رونگا کے فرزند نے ایڈووکیٹ عمیر رونگا نے اس ضمن میں تشویش کا اظہار کرنے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کا سہارا لیتے ہوئے کہا: ’’میرے والد ایڈووکیٹ نذیر احمد جو جموں و کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے چیئرمین ہے، کو گرفتار کیا گیا ہے۔‘‘
عمیر رونگا نے پیش رفت کی ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے گرفتاری کے حالات کی مزید تفصیل فراہم کرتے ہوئے کہا: ’’دوران شب قریب 1:10 بجے جموں و کشمیر پولیس کا ایک دستہ بغیر کسی گرفتاری وارنٹ کے ہمارے گھر میں داخل ہوا اور یہ کہتے ہوئے ہمارے والد کو گرفتار کر لیا کیا ’یہ اوپر سے آرڈر آیا ہے۔‘ ہم صدمے اور گہری پریشانی میں ہیں۔ ہم صرف امید کر سکتے ہیں کہ یہ جموں و کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے اراکین کو ڈرانے دھمکانے کے لیے پی ایس اے کے غلط استعمال کی ایک اور مثال نہ بنے۔
My father, Adv. N.A. Ronga, the Chairman of the J&K High Court Bar Association, has just been arrested in a deeply disturbing turn of events. At 1:10 am, a contingent of J&K Police arrived at our home without any arrest warrant, merely stating, " it's an order from above" ("uper… pic.twitter.com/GrT15laZ6v
— Umair Ronga (@umairronga) July 10, 2024
نذیر احمد رونگا فی الوقت جے کے ایچ سی بی اے (جموں کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن) کے ایڈہاک چیئرپرسن کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، طویل عرصے سے اس تنظیم کے صدر رہے میاں عبد القیوم ایک قتل کیس کے سلسلے میں قید ہے۔ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایسن کے انتخابات پر انتظامیہ کی جانب سے وقتاً فوقتاً روک لگا دی گئی اور دفعہ 370کی منسوخی سے اب تک اس تنظیم کے انتخابات منعقد نہیں ہونے دئے جا رہے۔
ادھر، جموں و کشمیر کے سابق وزراء اعلیٰ - عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی - سمیت علیحدگی پسند تنظیم کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین اور میرواعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق نے نذیر رونگا کی گرفتاری کی سخت مذمت کرتے ہوئے جموں کشمیر پولیس، ایل جی انتظامیہ کی شدید نکتہ چینی کی ہے۔ سیاسی لیڈران نے میڈیا رپورٹس اور رونگا کے اہل خانہ کا حوالہ دیتے ہوئے ’’رونگا کو گرفتار کرنے اور کوٹ بلوال جیل بھیجے جانے‘‘ کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کشمیر بار ایسوسی ایشن کے انتخابات پر پھر روک - Kashmir Bar Association