ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ترال کے ڈگری کالج ترال میں شیخ العالم پر سمینار کا اہتمام - SEMINAR ON TEACHINGS

ترال کے ڈگری کالج میں شیخ العالم پر سمینار کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ پروفیسر شاد رمضان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

ترال کے ڈگری کالج ترال میں شیخ العالم پر سیمنار کا اہتمام
ترال کے ڈگری کالج ترال میں شیخ العالم پر سیمنار کا اہتمام (jammu kashmir)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 10, 2024, 8:14 AM IST

ترال: جموں و کشمیر کے ترال میں گورنمنٹ ڈگری کالج میں آج ایک سمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ممتاز کشمیری ادیب اور اسکالر پروفیسر شاد رمضان نے بطور خصوصی مہمان شرکت کی۔ سمینار میں حضرت شیخ العالم (رح) کی تعلیمات اور آج کی دنیا میں ان کی اہمیت پر توجہ مرکوز کی گئی۔

سمینار کے دوران مقررین نے روحانیت، سماجی انصاف اور معاشرے کی اخلاقی بہتری کے لیے ان کی خدمات پر زور دیتے ہوئے حضرت شیخ العالم رحمۃ اللہ علیہ کی طرف سے دی گئی گہری حکمت پر روشنی ڈالی۔ مقررین نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح ان کی تعلیمات افراد کو معاشرے میں مثبت تبدیلیاں لانے کی ترغیب دیتی رہیں۔ اس موقع پر جی ڈی سی ترال کے پرنسپل پروفیسر مشتاق احمد ملک بھی موجود تھے۔انہوں نے علم کی روشنی پھیلانے کیلئے ہدایت دی۔

مزید پڑھیں:سال 2024 کی وہ کامیاب کشمیری خاتون کاروباری جن کے کام کی وزیراعظم نے بھی ستائش کی
میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے پروفیسر شاد رمضان نے بتایا کہ موجودہ دور میں علمدار کشمیر کی تعلیمات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ حضرت شیخ العالم رح کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے آپ نے علم۔ وادب کے ساتھ ساتھ کشمیری زبان کے فروغ کے جو کام کیا ہے وہ رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.