ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ میں ڈرون ٹیکنالوجی پرسمینار کا انعقاد - Drone technology

اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ کے شعبہ کمپیوٹر سائنس اینڈ انجینئرنگ نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی بمبئی (IIT) اور CIED-IUST فاؤنڈیشن کے ای-ینترا کے تعاون سے ڈرون ٹیکنالوجی پر یک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

اسلامک  یونیورسٹی میں ڈرون ٹیکنالوجی پرسیمنار منعقد کیا گیا
اسلامک یونیورسٹی میں ڈرون ٹیکنالوجی پرسیمنار منعقد کیا گیا (ETV BHARAT)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 18, 2024, 7:36 AM IST

Updated : Aug 18, 2024, 2:32 PM IST

اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ میں ڈرون ٹیکنالوجی پرسمینار کا انعقاد (ETV BHARAT)

ترال: جموں و کشمیر کی اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ کے شعبہ کمپیوٹر سائنس اینڈ انجینئرنگ نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی بمبئی (IIT) اور CIED-IUST فاؤنڈیشن کے ای-ینترا کے تعاون سے ڈرون ٹیکنالوجی پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اس کا مقصد ڈرون ٹیکنالوجی کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔ اس موقعے پر جدید انجینئرنگ ایپلی کیشنز کے ماہر پروفیسر آریا نے خطاب کرتے ہوئے ای-ینترا کے مقاصد پر روشنی ڈالی گئی، جس میں حقیقی دنیا کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ایک اختراعی ماحولیاتی نظام کی تعمیر، ای-ینترا روبوٹکس مقابلہ (eYRC)، ای-ینترا انوویشن چیلنج (eYIC) جیسے مختلف اقدامات شامل ہیں۔

انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ ای-ینترا جموں و کشمیر کے ٹاپ 5% طلباء کو انٹرن شپ فراہم کرے گا۔ پچھلی دہائی کے دوران، آ ئی یو ایس ٹی کی 16 ٹیموں نے e-Yantra کے ساتھ اندراج کرایا ہے، جو تحقیق اور کاروبار کے ابھرتے ہوئے شعبوں میں اسلامی یونیورسٹی (آ ئی یو ایس ٹی) طلباء کی فعال مصروفیت اور اعتماد کو ظاہر کرتی ہے۔

مزید پڑھیں: کئی ڈیڈ لائنز کے باوجود رہمو پل تکمیل سے کوسوں دور
پروفیسر شکیل احمد رومشو، وائس چانسلر نے منتظمین کو مبارکباد دی اور انجینئرنگ کے مختلف شعبوں بالخصوص ارتھ سائنسز، ایگریکلچر، کلائمیٹ اسٹڈیز، اور ٹپوگرافی میں ڈرون ٹیکنالوجی کے اہم کردار پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی یونیورسٹی کا اسٹریٹجک پلان فرنٹیئر ٹیکنالوجیز میں ممتاز اداروں کے ساتھ اشتراک اور سماجی بہبود کے لیے حل پر مبنی تحقیق پر خصوصی زور دیتا ہے۔

Last Updated : Aug 18, 2024, 2:32 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.