ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ممکنہ دراندازی کے پیش نظر بین الاقوامی سرحد پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا - high Alert IB

author img

By UNI (United News of India)

Published : Apr 30, 2024, 6:34 PM IST

دفاعی ذرائع نے بتایا کہ لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد میں اگلی چوکیوں پر تعینات فوجی اہلکار دن رات نظر گزر رکھے ہوئے ہیں،تاکہ سرحد پار سے کوئی بھی ایل او سی کو پار نہ کر سکے۔

SECURITY forces on Hight alert about possible infiltration along IB
ممکنہ دراندازی کے پیش نظر بین الاقوامی سرحد پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا

جموں: ممکنہ دراندازی کو مد نظر رکھتے ہوئے جموں میں پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر فوج کی چوکسی بڑھائی گئی ہے، تاکہ ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے۔
ذرائع نے بتایا کہ حد متارکہ اور بین الاقوامی سرحد پر فوج کو مستعد رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق سرحد پر مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر گزر رکھی جارہی ہے اور ملک دشمن عناصر کی طرف سے کسی بھی ناموافق کوشش کو ناکام بنانے کے لئے فوج، سی آر پی ایف اور پولیس کے ساتھ مشترکہ گشت بھی جاری ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ سانبہ میں سبھی بارڈر چوکیوں پر سرچ آپریشن لانچ کیا گیا،جبکہ علاقے میں جگہ جگہ ناکے بھی لگائے گئے ہیں جہاں پر لوگوں کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہیں۔
دفاعی ذرائع نے بتایا کہ لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد میں اگلی چوکیوں پر تعینات فوجی اہلکار دن رات نظر گزر رکھے ہوئے ہیں،تاکہ سرحد پار سے کوئی بھی ایل او سی کو پار نہ کر سکے۔
انہوں نے بتایا کہ ہم انتہائی مستعد ہیں کیونکہ عسکریت پسند نے دراندازی کرکے کشمیر میں داخل ہونے کے ارادارے ترک نہیں کئے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ قیام امن کو یقینی بنانے کے لئے جموں وکشمیر کے 350 کلومیٹر سرحد پر چوکسی بڑھائی گئی ہیں۔
دفاعی ذرائع نے مزید بتایاکہ سرحدوں پر تعینات افواج کو چوبیس گھنٹے متحرک رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں تاکہ ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو خاک میں ملایا جاسکے۔
ان کے مطابق سرحدوں پر تعینات افواج دن رات اپے فرائض خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔
دریں اثنا منگل کے روز سانبہ میں بین الاقوامی سرحد کے نزدیکی علاقوں کو سکیورٹی فورسز نے محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ بین الاقوامی کنٹرول لائن پر فوج کی چوکسی بڑھائی گئی ہے جبکہ ممکنہ دراندازی کے پیش نظر سرحدوں پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ ایل او سی اور بین الاقوامی سرحد پر اضافی نفری کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق فوج ، بی ایس ایف اور جموں وکشمیر پولیس کو چوبیس گھنٹے مستعد رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں تاکہ ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے۔
واضح رہے کہ ادھم پور کے بسنت گڑھ جنگلی علاقے میں تصادم آرائی کے بعد خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ چھ سے چار ملی ٹینٹوں کا ایک گروپ اس طرف آنے میں کامیاب ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: ادھمپور کے جنگلاتی علاقہ میں ملیٹینٹ مخالف آپریشن تیسرے روز بھی جاری

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں رینج آنند جین نے گزشتہ روز نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ بین الاقوامی کنٹرول لائن پر تازہ دراندازی ہوئی ہے اور دو گروپوں میں شامل چھ ملی ٹینٹ اس طرف آنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
نہوں نے کہاکہ دراندازی کے ذریعے بھارتی حدود میں گھسنے والے ملی ٹینٹوں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی گئی ہے۔
(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.