ETV Bharat / jammu-and-kashmir

نوشہرہ میں منشیات سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام، دو افراد گرفتار - DRUG SMUGGLING FOILED IN NOWSHERA

سیکیورٹی فورسز نے نوشہرہ میں منشیات اسمگلنگ کی ایک بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے 5.5 کلو گرام منشیات برآمد کرنے کا دعویٰ کیا۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر (Getty image)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 3 hours ago

Updated : 3 hours ago

جموں: ایک اہم پیش رفت میں سیکورٹی فورسز نے پیر کو جموں کے راجوری ضلع میں واقع نوشہرہ کے ایک سرحدی گاؤں میں منشیات کی اسمگلنگ کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

منشیات کی اسمگلنگ کے بارے میں خفیہ جانکاری کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس اور فوج کے اہلکاروں کی ایک مشترکہ ٹیم نے علاقے میں ایک خفیہ آپریشن شروع کیا۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ تلاشی مہم کے دوران دو افراد کو گرفتار کیا گیا اور ان کے قبضے سے 5.5 کلو گرام مشتبہ منشیات برآمد کی گئی۔

گرفتار کیے گئے ملزمین کی شناخت سباش چندر (36) ولد پشوری لال ساکن کنیٹی گاؤں اور ساجن کمار (25) ولد اوم پرکاش ساکن شیر گاؤں کے طور پر کی گئی ہے۔

ایک سینئر اہلکار نے کہا کہ "یہ آپریشن سرحد پار سے منشیات کی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے ہمارے عزم کو اجاگر کرتا ہے، جو خطے کی حفاظت اور سلامتی کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔"

یہ بھی پڑھیں: اونتی پورہ: منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کا اعلان جنگ، عوام کی جانب سے سراہنا

اس واقعے کے سلسلے میں ایک مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ضبط شدہ ممنوعہ اشیاء کے منبع اور منزل کا پتہ لگانے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔ اسی طرح کی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے سیکورٹی فورسز نے سرحد پر اپنی چوکسی بڑھا دی ہے۔

اس موقعے پر پولیس ترجمان نے کہا کہ یہ آپریشن خطے میں منشیات کی اسمگلنگ کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں سے نمٹنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششوں کی نشاندہی کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: جموں سرحد پر اسمگلنگ کی کوشش ناکام، پاکستانی ڈرون اور منشیات برآمد

بارہمولہ میں تین منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مادہ برآمد

جموں و کشمیر پولیس نے این ڈی پی ایس کے تحت چار کروڑ کی جائیداد ضبط کی

Last Updated : 3 hours ago
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.