ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سوپور میں عسکریت پسندوں کی کمین گاہ تباہ: پولیس - hideout busted

Militant Hideout Busted سکیورٹی فورسز نے ہفتہ کے روز سوپور علاقہ میں عسکریت پسندوں کی ایک کمین گاہ کا پردہ فاش کیا ہے، اس دوران سکیورٹی فورسز نے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔

security-forces-bust-militant-hideout-in-sopore
سوپور میں عسکریت پسندوں کی کمین گاہ تباہ: پولیس
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 10, 2024, 3:54 PM IST

بارہمولہ: جموں و کشمیر پولیس نے سیکورٹی فورسز کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ کارروائی کے دوران ہفتہ کے روز ضلع بارہمولہ کے سوپور علاقہ میں عسکریت پسندوں کی ایک کمین گاہ کا پردہ فاش کیا ہے۔ اس دوران سکیورٹی فورسز نے تلاشی کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ پولیس کو پولیس چوکی بومئی کے دائرہ اختیار میں ممکنہ خفیہ ٹھکانے کے بارے میں قابل اعتماد ذرائع سے اطلاع ملی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اطلاع ملتے ہی سوپور پولیس فوج کی 22 آر آر اور سی آر پی ایف 179 بٹالین نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے لوگری پورہ علاقے کو محاصرے میں لیا اور تلاشی کارروائی شروع کی۔انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران عسکریت پسندوں کے ایک ٹھکانے کا پردہ فاش کیا گیا،مذکورہ ٹھکانے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ برآمدگی میں ایک پستول، 2 پستول میگزین، 18 زندہ پستول کے راؤنڈز اور ایک پستول کا پاؤچ شامل ہے۔

مزید پڑھیں: پونچھ میں سات آئی ای ڈیز برآمد

انہوں نے کہا کہ عسکریت پسند اس ٹھکانے کو اسلحہ اور گولہ بارود رکھنے کے لیے ایک محفوظ جگہ کے طور پر استعمال کرتے تھے۔پولیس نے اس سلسلے میں تھانہ بومئی میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.