ETV Bharat / jammu-and-kashmir

وزیر اعظم کا کشمیر دورہ، سیکورٹی چوکس - Modi Kashmir Visit - MODI KASHMIR VISIT

وزیر اعظم نریندر مودی انٹرنیشنل یوگا ڈے کے سلسلے میں سرینگر وارد ہو رہے ہیں۔ یہ مودی کا لگاتار تیسری مرتبہ وزیر اعظم بننے کے بعد کشمیر کا پہلا دورہ ہوگا۔

وزیر اعظم کا کشمیر دورہ، سیکورٹی چوکس
وزیر اعظم کا کشمیر دورہ، سیکورٹی چوکس (فائل فوٹو)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 14, 2024, 8:26 PM IST

سرینگر (جموں کشمیر) : وزیر اعظم نریندر مودی کے کشمیر دورے سے قبل سرینگر میں سیکورٹی کے انتظامات میں مزید اضافہ کیا گیا ہے جبکہ وادی بھر میں فورسز کو چوکس رہنے کے ہدایات دئے گئے ہیں۔ سیکورٹی انتظامات کے پیش نظر پولیس افسران نے سرینگر کے پولیس کنٹرول روم میں ایک اجلاس منعقد کرکے شہر میں سیکورٹی بڑھانے کے لئے منصوبہ بندی کی ہے۔ اس منصوبے کے تحت شہر سرینگر میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اور پولیس اہلکاروں کی اضافی نفری کو تعینات کیا جائے گا۔

منصوبے کے مطابق سرینگر کے ائرپورٹ روڑ سے ایس کے آئی سی سی (SKICC) تک کے راستے میں سیکورٹی انتظامات سخت کئے جائیں گے جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے شہر کی نگرانی بڑھائی جائے گی۔ ایک پولیس افسر نے اس ضمن میں کہا کہ ’’پولیس اور سی آر پی ایف کے کمانڈوز کو ایس کے آئی سی سی کے ارد گرد تعینات کیا جائے گا، وہیں پولیس کے اسپیشل آپریشنز گروپ (ایس او جی) کے اہلکاروں کو شہر کی اندرون سڑکوں پر تعینات کرکے شہریوں اور شر پسند عناصر پر نگرانی رکھی جائے گی۔‘‘

غور طلب ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی 21 جون کو بین الاقوامی یوگا ڈے منانے کے سلسلے میں سرینگر وارد ہو رہے ہیں۔ یہ مودی کا تیسری مرتبہ وزیر اعظم بننے کے بعد کشمیر کا پہلا دورہ ہوگا۔ اس یوگا ڈے کو منانے کے سلسلے میں جموں کشمیر سپورٹس کونسل تیاریاں کر رہا ہے جو یوگا کے لئے کھلاڑیوں کو تیار کر رہا ہے۔ یہ تقریب سرینگر کے ایس کے آئی سی سی میں 21 جون کی صبح منعقد ہوگی۔ بتایا جا رہا ہے کہ وزیر اعظم 20 جون کی شام کو ہی سرینگر آ سکتے ہیں اور رات کو سرینگر میں ہی قیام کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: امیت شاہ کے دورہ کے بعد جموں و کشمیر کی تصویر بدلنے والی ہے، رویندر رینہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.