ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پُر امن انتخابات کے لیے سیکورٹی انتظامات مکمل: آئی جی پی کشمیر - Srinagar Security Arrangements - SRINAGAR SECURITY ARRANGEMENTS

V K Birdhi on Security Arrangements in Srinagar: سرینگر پارلیمانی نشست پر پیر کو ووٹنگ ہونے جا رہی ہے اور سیکورٹی کے حوالہ سے ایجنسیز کا دعویٰ ہے کہ سبھی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

ا
سرینگر حفاظتی انتظامات (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 10, 2024, 4:13 PM IST

سرینگر (جموں کشمیر): سرینگر پارلیمانی نشست پر 13 مئی کو ووٹنگ ہونے جا رہی ہے جس کے لیے سیکورٹی فورسز نے تمام انتظامات کیے ہیں اور سیکورٹی اہلکاروں کی اضافی نفری کو تعینات کیا گیا ہے تاکہ پولنگ پرامن طریقے سے منعقد ہو سکیں۔ سرینگر میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کشمیر زون کے انسپکٹر جنرل آف پولیس، وجے کمار بردھی نے بتایا کہ پولیس اور سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اہلکاروں کو سرینگر پارلیمانی حلقے میں تعینات کیا گیا ہے تاکہ پر امن انتخابات منعقد ہوں اور زیادہ سے زیادہ پولنگ ہو۔

وجے کمار بردھی کا کہنا ہے کہ پولیس اور سی آر پی ایف نے بین اضلاع راستوں پر چیک پوائنٹس قائم کیے ہیں اور کچھ مقامات پر راہگیروں کی تلاشی بھی لی جا رہی ہے تاکہ شر پسند عناصر کو امن بگاڑنے کا موقع نہ ملے۔ انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ایس او پیز کے مطابق سرینگر پارلیمانی انتخابات کے لئے یہ سیکورٹی کے تمام انتظامات کیے گئے ہیں۔

غور طلب ہے کہ سرینگر پارلیمانی نشست پر 13 مئی کو انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ اس نشست پر 24 امیدوار میدان میں ہیں تاہم اصل اور کڑا مقابلہ نیشنل کانفرنس کے امیدوار آغا روح اللہ مہدی اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے امیدوار وحیدہ پرہ کے مابین ہیں۔ سرینگر پارلیمانی نشست پر ایک درجن سے بھی زائد آزاد امیدوار اپنی سیاسی قسمت آزاد رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نیشنل کانفرنس کو سوپور میں ریلی برآمد کرنے کی اجازت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.