ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بڈگام کے چاڈورہ میں منعقدہ عوامی دربار پروگرام کی سرمد حفیظ نے صدارت کی - Public Darbar at Chadoora

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 10, 2024, 7:04 PM IST

سکریٹری یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس سرمد حفیظ نے آج بڈگام کے چاڈورہ کا دورہ کیا اور حکومت کی جانب سے عوامی رسائی و شکایات کے ازالے کےلئے منعقدہ عوامی دربار پروگرام کی صدارت کی۔

بڈگام کے چاڈورہ میں منعقدہ عوامی دربار پروگرام کی سرمد حفیظ نے صدارت کی
بڈگام کے چاڈورہ میں منعقدہ عوامی دربار پروگرام کی سرمد حفیظ نے صدارت کی (ETV Bharat)

بڈگام : مرکز کے زیر انتظام یو ٹی جموں و کشمیر کے وسطی ضلع بڈگام میں سیکرٹری یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس سرمد حفیظ نے عوامی مسائل سے آگاہی حاصل کی۔ انہوں نے چاڈورہ بڈگام کا دورہ کرکے عوامی رسائی و شکایات کے ازالے سے متعلق پروگرام ’عوامی دربار‘ کی صدارت کی۔ اس پروگرام میں چاڈورہ، بی کے پورہ، لولی پورہ، سوگام، ناگام، گوہر پورہ، واتھورا، بٹہ پورہ اور دیگر علاقوں اور بلاکس کے عوامی وفود نے شرکت کی اور اپنے مسائل و تجاویز پیش کیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سرمد حفیظ نے افسران پر زور دیا کہ وہ اپنے محکموں کی اسکیموں کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کریں تاکہ وہ ان سکیموں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں۔ انہوں نے شرکاء کو یقین دلایا کہ تمام حقیقی مطالبات اور شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکموں کو اس سلسلہ میں ضروری ہدایت دی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر بڈگام اکشے لابرو نے عوامی دربار کے مقاصد پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر ضلع ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ عوامی دربار میں ضلع کے تمام سینئر افسران کے علاوہ سرکردہ شہریوں نے بھی شرکت کی۔ عوامی دربار کے انعقاد پر لوگوں نے خوشی کا اظہارکیا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.