گاندربل: گاندربل میں واقع ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی (ڈی ایل ایس اے) کی سیکریٹری نے مذکورہ ادارے کے ذمہ داران سے بات چیت کی۔ انہوں نے ادارے میں رہنے والے بچوں اور بچیوں کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی۔ ان کا کہنا ہے کہ بچوں کی مشکلات کو دور کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے اپنے اداروں میں صحت مند اور موثر ماحول کو برقرار رکھیں۔
انہوں نے انفرادی طور پر بچوں سے بھی ملاقات کی اور چیلنجز اور مشکلات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ دورے کے دوران سکریٹری ڈی ایل ایس اے گاندربل نے چند خواتین سے بات چیت کی جو دورے کے دوران وہاں موجود تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: پلوامہ کے عازمین حج کیلئے بلاک میڈیکل آفیسر کی جانب سے ویکسینیشن مہم
اس موقع پر ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی (ڈی ایل ایس اے)کی سیکریٹری نے اداروں کے سربراہوں اور اہلکاروں کو متاثر خواتین اور بچوں کو وقت پر تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنے اور ڈی ایل ایس اے گاندربل کے ساتھ رابطے میں رہنے کے لیے ضروری ہدایات بھی دیں تا کہ متاثرہ خواتین اور بچوں کے لیے بہترین قانونی امداد کی خدمات کو یقینی بنانا جا سکے اور متاثرین کو جلد سے جلد راحت مل سکے۔ اس سے ادارے کے تئیں لوگوں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔