ETV Bharat / jammu-and-kashmir

خفیہ سرکاری دستاویز لیک معاملہ، رہائشی مکان پر جموں پولیس کا چھاپہ - Govt document Leak Case - GOVT DOCUMENT LEAK CASE

جموں پولیس نے ’بد نیتی کے ارادے سے غلط معلومات شیئر کرنے‘ کے الزام میں گرفتار کیے گئے ترون بہل کے رہائشی مکان پر چھاپہ مارا اور الیکٹرانک گیجٹس سیز کیے۔

خفیہ سرکاری دستاویز لیک معاملہ، رہائشی مکان پر جموں پولیس کا چھاپہ
خفیہ سرکاری دستاویز لیک معاملہ، رہائشی مکان پر جموں پولیس کا چھاپہ (فائل فوٹو)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 12, 2024, 8:49 PM IST

جموں: جموں پولیس نے سیکورٹی سے متعلق خفیہ سرکاری دستاویز کو لیک کرنے کے معاملے میں گرفتار ترون بہل کے رہائشی مکان پر چھاپہ مارا۔ پولیس بیان کے مطابق مجسٹریٹ کی موجودگی میں چواڑی، جموں میں بہل کے اسکول اور سینک کالونی میں اس کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا۔ کئی دیگر مقامات پر بھی چھاپوں کی اطلاعات ہیں۔ اس دوران کمپیوٹر سمیت دیگر کئی قسم کے الیکٹرانک آلات کو ضبط کیا گیا ہے۔ معلومات کے مطابق ایس پی ساؤتھ اجے شرما اور ڈی ایس پی جشن بھٹ کی قیادت والی ٹیم نے مجسٹریٹ کی موجودگی میں یہ چھاپہ مارا گیا۔

یاد رہے کہ سیکورٹی سے متعلق پولیس ہیڈ کوارٹر کی جانب سے جاری کردہ خفیہ دستاویز کو واٹس ایپ گروپ میں شیئر کرنے کے الزام میں پولیس نے ترون بہل کو گرفتار کیا ہے۔ اس معاملے سے متعلق پولیس اسٹیشن چھنی ہمت میں رازداری ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ بہل کو گرفتار کرنے کے بعد اسی معاملے میں چھاپہ مارا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے۔ جموں پولیس گرفتار کیے گئے بہل کے بینک اکاؤنٹس اور دیگر معاملات کو جوڑ کر بھی تفتیش کر رہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ’’بد نیتی کے ارادے سے غلط معلومات پھیلانے‘‘ کے الزام میں درج مقدمہ کے سلسلے میں ترون بہل کو بدھ کے روز جموں میں حراست میں لیا گیا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ جموں کشمیر پولیس ہیڈ کوارٹر کی جانب سے جاری کردہ ایک خفیہ دستاویز کو بہل نے سماجی رابطہ گاہ واٹس ایپ پر ’’دی سری ٹائمز‘‘ اور ’’’آسمان نیوز‘‘ نامی گروپس میں شیئر کیا، جس کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرکے ترون بہل کو گرفتار کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: Police File Case Over Security Document Leak

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.