ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ترال کے کہلیل میں گولیاں چلنے کے بعد سرچ آپریشن کا آغاز - SEARCH OPERATION BEGINS IN TRAL

ترال کے کہلیل میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکوریٹی فورسس نے علاقہ میں سرچ آپریشن کا آغاز کردیا۔

ترال کے کہلیل میں گولیاں چلنے کے بعد سرچ آپریشن کا آغاز
ترال کے کہلیل میں گولیاں چلنے کے بعد سرچ آپریشن کا آغاز (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 30, 2024, 4:49 PM IST

Updated : Nov 30, 2024, 4:59 PM IST

ترال : جنوبی کشمیر میں ترال کے کہلیل لعل پورہ علاقے میں فوج کی جانب سے اس وقت سرچ آپریشن شروع کیا گیا جب علاقے میں گولیاں کے چلنے کی آواز سنادی، جس کے بعد فوج، سی آر پی ایف اور ایس او جی کے جوانوں نے پورے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن کا آغاز کردیا۔ سیکوریٹی فورسس نے سرچ آپریشن کے دوران علاقہ کے تمام داخلی و خارجی راستوں کی ناکہ بندی کردی اور علاقہ میں فورسس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا ہے۔

ترال کے کہلیل میں گولیاں چلنے کے بعد سرچ آپریشن کا آغاز (Etv Bharat)

سیکورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے اور علاقہ میں گھر گھر تلاشی کا سلسلہ جاری ہے۔ تاہم ابھی تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔ اطلاعات کے مطابق فورسز کو علاقے میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع موصول ہونے کے بعد کاروائی شروع کی گئی۔ آخری اطلاع موصول ہونے تک سرچ آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ترال کے کہلیل میں سرچ آپریشن

واضح رہے کہ جنوبی کشمیر کا ترال علاقہ میں گزشتہ کئی برسوں کے دوران عسکریت پسندی کے واقعات رونما ہوتے رہے ہیں اور بڑی تعداد میں علاقہ میں عسکریت پسند سرگرم رہتے تھے تاہم تازہ طور پر حالات مختلف ہے۔ اب یہاں صورتحال معمول پر آگئی ہے اور یہاں عسکریت پسندوں کی سرگرمی نہ کے برابر ہے۔

Last Updated : Nov 30, 2024, 4:59 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.