ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سائنسدان ڈاکٹر فیاض احمد میر نے سیاست میں داخل ہونے کا اعلان کیا - FAYAZ AHMAD MIR mainstream politics

ترال سے تعلق رکھنے والے سائنسدان ڈاکٹر فیاض احمد میر نے سرگرم سیاست میں داخل ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سرگرم سیاست میں آنے کا ان کا اصل مقصد ترال سب ضلع میں ترقی کو یقینی بنانا ہے۔

Dr fayaz Ahmed Mir enters in Electoral fray in Tral
ترال میں ایک نیا چہرہ سیاسی میدان میں (ETV Bharat Urdu)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 10, 2024, 4:02 PM IST

ترال: وادیٔ کشمیر میں سیاست کا پارہ کافی گرم ہے اور اس بیچ مختلف سیاسی لیڈروں کی جانب سے پارٹیاں بدلنے یا نئے لوگوں کا پارٹیوں میں شمولیت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اس ضمن میں آج جنوبی کشمیر کے ترال علاقے سے تعلق رکھنے والے نوجوان سائنسدان فیاض احمد میر نے آج اپنی رہائش گاہ پر، کافی تعداد میں لوگوں کی موجودگی میں باضابطہ طور پر سیاست میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

سائنسدان ڈاکٹر فیاض احمد میر نے سیاست میں داخل ہونے کا کیا اعلان (ETV Bharat Urdu)

اس موقع پر ڈاکٹر فیاض احمد میر نے کہا کہ سیاست میں شامل ہونے کا ان کا مقصد ترال سب ضلع میں ترقی کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترال میں صحت اور دیگر شعبوں میں بہت سی سہولیات کا فقدان ہے، جنہیں پورا کرنے کی ضرورت ہے۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے فیاض احمد میر نے کہا ہے کہ وہ ترال میں تعمیر و ترقی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ یہاں کی نوجوان نسل کی بہتری کے لیے کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ آنے والے انتخابات میں ترال علاقے کے لوگوں خاص کر نوجوانوں کی حمایت کے خواہاں ہیں۔ کیونکہ نوجوان ہی ہمارا مستقبل ہیں اور اس حوالے سے ان کو سامنے آکر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے میر نے بتایا کہ ترال علاقہ ہمیشہ سے ہی علم وادب کا مرکز رہا ہے لیکن ایک سیاسی تعطل کا شکار رہنے سے علاقہ پسماندگی کا شکار ہے اور اسی لیے وہ سیاست میں آکر یہاں کے لوگوں کو جگانے کے لیے کھڑے ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

'کشمیری عوام کو سمجھانے کے قابل بھی نہیں رہے'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.