ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اسکول کھلنے سے بچوں کے چہروں پر خوشی

Schools Reopen in Kahmir اسکول کھلنے کے ساتھ ہی جہاں اسکولوں میں رونق لوٹ آئی وہیں سڑکوں اور بازاروں میں بھی صبح کے وقت بچوں کے وردیوں میں نمودار ہونے سے رونق دو بالا ہوگئی۔

schools-reopen-in-kashmir-after-long-winter-break-students-expressed-happiness
اسکول کھلنے سے بچوں کے چہروں میں خوشی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 4, 2024, 10:37 PM IST

اسکول کھلنے سے بچوں کے چہروں میں خوشی

ترال( پلوامہ):وادی کشمیر میں سرمائی تعطیلات کے بعد آج یعنی 4 مارچ سے اسکول دوبارہ تدریسی سرگرمیوں کے لیے کھل گئے۔سرکاری اعلان کے مطابق 3 ماہ کے زائد عرصہ کے بعد اسکولوں میں درس و تدریس کا کام شروع ہوا۔ یوں تو اسکولوں کو یکم مارچ کو ہی کھلنا تھا، تاہم محکمہ موسمیات کی جانب سے ظاہر کی گئی پیش گوئی کو مدنظر رکھ کر محکمہ اسکولی تعلیم نے سرمائی تعطیلات میں مزید 2 روز کی توسیع عمل میں لائی، جس کے مطابق اس مرتبہ بچوں نے یکم مارچ کے بجائے 4 مارچ کو اسکولوں کو رخ کیا۔

جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال میں آج صبح سے ہی سرکاری و غیر سرکاری اسکولوں میں پہلے روز خاصی گہما گہمی دیکھنے کو ملی، جس دوران طلبہ وردیوں میں اسکول کی طرف خوش وخرم سے دیکھے گیے۔ اس دوران اسکولوں کو آج دلہن کی طرح سجایا گیا تھا جہاں طلاب کو اساتذہ نے استقبال کیا۔

اسکول کھلنے پر کئی طلاب نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اسکول پہنچ کر بہت خوشی ہوئی ،کیونکہ وہ اپنے دوستوں اور ٹیچرس کو آج لمبی تعطیل کے بعد مل رہے ہے۔

مزید پڑھیں: کشمیر کے سبھی اسکولوں میں رونقین بحال

انہوں نے بتایا کہ آج پہلے ہی دن انہوں نے اسکول آکر امید کی ہے کہ ان کا مستقبل اب روشن ہوگا، کیونکہ بڑی مدت کے بعد اب اسکول کھلے ہیں اور اب وہ امتحانات میں شامل ہو کر نئے کاسز میں داخل ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.